رسائی کے لنکس

پاک فضائیہ کے سربراہ کے لیے ایئر مارشل طاہر کا نام تجویز


ایئر مارشل بٹ 6 مارچ 1977ء کو بطور جی ڈی پائلٹ پاک فضائیہ میں بھرتی ہوئے تھےاور انہیں اکتوبر 2010ء میں وائس چیف آف ایئر اسٹاف مقرر کیا گیا تھا۔ انہیں ان کی خدمات کے اعتراف میں حکومتِ پاکستان کی جانب سے ہلالِ امتیاز (ملٹری)، ستارہ امتیاز (ملٹری) اور تمغہ بسالت بھی دیا جاچکا ہے۔

پاکستان کے وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی نے صدر آصف علی زرداری کو ایئر مارشل طاہر رفیق بٹ کو پاک فضائیہ کا نیا سربراہ مقرر کرنے کی تجویز دی ہے۔

فضائیہ کے موجودہ سربراہ ایئر چیف مارشل رائو قمر سلیمان کی عہدے کی تین سالہ میعاد 18 مارچ کو پوری ہورہی ہے ۔

آئین کے تحت مسلح افواج کے سربراہان کے تقرر کا اختیار وزیرِاعظم کے پاس ہے جن کے مشورے پر صدرِ مملکت پاک افواج کا کمانڈر ان چیف ہونے کے ناطے تقرری کا باضابطہ اعلان کرتے ہیں۔

پاکستان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی 'اے پی پی' کے مطابق وزیرِاعظم گیلانی کی جانب سے پاک فضائیہ کے نئے سربراہ کے لیے ایئر مارشل بٹ کا نام تجویز کیا گیا ہے جو موجودہ ایئر چیف کے بعد فضائیہ میں سب سے سینئر افسر ہیں۔

ایئر مارشل بٹ 6 مارچ 1977ء کو بطور جی ڈی پائلٹ پاک فضائیہ میں بھرتی ہوئے تھےاور انہیں اکتوبر 2010ء میں وائس چیف آف ایئر اسٹاف مقرر کیا گیا تھا۔

انہیں ان کی خدمات کے اعتراف میں حکومتِ پاکستان کی جانب سے ہلالِ امتیاز (ملٹری)، ستارہ امتیاز (ملٹری) اور تمغہ بسالت بھی دیا جاچکا ہے۔

XS
SM
MD
LG