پاکستان کا نیا بجٹ سامنے آ گیا ہے۔ اس میں دفاعی مد میں 17 فی صد اضافہ دکھایا گیا ہے۔
2010۔ 2011 کے نئے بجٹ میں دیگر اخراجات کے علاوہ پانچ اعشاریہ دو ارب ڈالر دفاع پر خرچ کیے جائیں گے جب کہ سالِ رواں میں یہ رقم چار اعشاریہ چار ارب تھی۔
پاکستان پر شمالی قبائلی علاقہ جات میں طالبان اور القاعدہ کے خلاف کارروائیوں میں اخراجات کا بڑا بوجھ رہا ہے۔
وزیرِ مالیات عبد الحفیظ شیخ نے ہفتے کے روز پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنگجوؤں کے خلاف حالیہ کامیابیوں کے باوجود سکیورٹی کی صورتِ حال مکمل طور پر قابو میں نہیں لائی جا سکی۔
یکم جولائی سے شروع ہونے والا نیا بجٹ قریب 38 ارب ڈالر پر مشتمل ہے۔