رسائی کے لنکس

ممتاز ادیب عبیداللہ بیگ انتقال کر گئے


ممتاز ماہر لسانیات، ادیب اور ٹی وی کمپیئر عبیداللہ بیگ جمعہ کی صبح کراچی میں انتقال کرگئے۔

وہ اپنے خاندان کے ساتھ تقسیم ہند کے بعد رام پور سے کراچی منتقل ہوئے تھے۔ ستر اور بعد ازاں نوے کی دہائی میں پاکستانی ٹیلی ویژن کے پروگرام ’’کسوٹی‘‘ سے انھیں بہت شہرت ملی۔

عبیداللہ بیگ
عبیداللہ بیگ

تاریخ، لسانیات اور ماحول ان کی دلچسپی کے خاص شعبے تھے اور اس حوالے سے انھوں نے گرانقدر کام سر انجام دیا۔ وہ میڈیا کے ماہر کے طور پر بھی جانے جاتے تھے۔

ان کی خدمات کے اعتراف میں 2008ء میں انھیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی عطا کیا گیا تھا۔

مرحوم نے پسماندگان میں ایک بیوہ اور تین بیٹیاں چھوڑی ہیں۔

XS
SM
MD
LG