رسائی کے لنکس

سابق وزیراعظم جمالی مسلم لیگ (ن) میں شامل


طفر اللہ جمالی (فائل فوٹو)
طفر اللہ جمالی (فائل فوٹو)

طفر اللہ خان جمالی نے کہا کہ ملک مسائل میں گرا ہوا ہے اور ان کے حل کے لیے وہ بھی اپنا کردار ادا کریں گے۔

پاکستان کے سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ جمالی غیر مشروط طور پر مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو گئے ہیں۔

اُنھوں نے ہفتہ کو لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف سے ملاقات کے بعد اپنی شمولیت کے بارے میں میڈیا کو بتایا کہ ملک کو درپیش مسائل خصوصاً بلوچستان اور سندھ کے مسائل پر انھوں نے نواز شریف سے بات چیت کی۔

اُنھوں نے کہا کہ ملک مسائل میں گرا ہوا ہے اور ان کے حل کے لیے وہ بھی اپنا کردار ادا کریں گے۔

بلوچستان سے تعلق رکھنے والے میر ظفر اللہ جمالی 2002ء کے انتخابات کے بعد وزیراعظم بنے تھے۔

مسلم لیگ (ن) نے 11 مئی کے انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی اور مرکز و صوبہ پنجاب میں حکومت سازی کے لیے اُسے واضح برتری حاصل ہے۔

انتخابات میں کامیاب ہونے والے کئی آزاد اراکین پارلیمان بھی نواز شریف کی جماعت میں شامل ہو چکے ہیں۔
XS
SM
MD
LG