رسائی کے لنکس

طورخم اور چمن تک لانگ مارچ کا اعلان


’دفاع پاکستان کونسل‘ کے رہنماؤں نے اعلان کیا ہے کہ وہ اب نیٹو سپلائی کے لیے استعمال ہونے والے راستوں پر اپنا احتجاجی لانگ مارچ کریں گے۔

پاکستان میں مذہبی اور دائیں بازو کی سیاسی جماعتوں کے اتحاد ’دفاع پاکستان کونسل‘ کے رہنماؤں نے اعلان کیا ہے کہ وہ اب نیٹو سپلائی کے لیے استعمال ہونے والے راستوں پر اپنا احتجاجی لانگ مارچ کریں گے۔

افغانستان میں اتحادی افواج کے لیے پاکستان کے راستے رسد کی سپلائی بحال کیے جانے کے خلاف لاہور سے شروع ہونے والا یہ احتجاجی مارچ پیر کو رات دیر گئے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچا جس میں ہزاروں افراد شریک تھے۔

اس موقع پر تنظیم کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اب 14 اور 15 جولائی کو کوئٹہ چمن اور پھر 16 اور 17 جولائی کو پشاور سے طورخم تک لانگ مارچ کیا جائے گا۔

اتحادی افواج کو رسد کی فراہمی کا ایک بڑا حصہ انہی پاکستانی سرحدی علاقوں سے افغانستان پہنچتا ہے۔

دارالحکومت میں اس احتجاجی جلوس کے آمد سے قبل ہی شہر کی سکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی تھی اور داخلی و خارجی راستوں کے علاوہ اسلام آباد کے مختلف راستوں پر پولیس کی نگرانی بڑھا دی گئی تھی جب کہ ہیلی کاپٹر فضائی نگرانی پر معمور تھے۔

گزشتہ سال سلالہ چیک پوسٹ نیٹو کے فضائی حملے میں 24 پاکستانی فوجیوں کی ہلاکت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے افغانستان میں اتحادی افواج کے لیے اپنی زمین کے راستے سپلائی بند کردی تھی جو سات ماہ کے تعلطل کے بعد گزشتہ ہفتے بحال کی گئی۔
XS
SM
MD
LG