رسائی کے لنکس

فیصل آباد کے قریب ٹریفک حادثہ، کم ازکم 19 افراد ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

مرنے والوں میں دو خواتین اور دو بچے بھی شامل ہیں جب کہ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشںاک ہونے کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

پاکستان کے صوبہ پنجاب میں بدھ کی صبح ایک مسافر بس اور ٹرالر میں تصادم سے کم ازکم 19 افراد ہلاک اور بیس سے زائد زخمی ہو گئے۔

یہ واقعہ فیصل آباد میں جھنگ روڑ پر ٹھیکری والا کے قریب اس وقت پیش آیا جب لیہ جانے والی مسافر بس سامنے سے آنے والے ٹرالر سے ٹکرا گئی۔

مرنے والوں میں دو خواتین اور دو بچے بھی شامل ہیں جب کہ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشںاک ہونے کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

پولیس حکام کے مطابق بظاہر یہ حادثہ تیز رفتاری اور ڈرائیونگ میں غلفت کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔

پاکستان میں سڑکوں کی خراب حالت، گاڑیوں کی ناقص دیکھ بھال اور غیر محتاط ڈرائیونگ کے باعث سڑک کے حادثات غیر معمولی نہیں ہیں جو کہ ہر سال ہزاروں افراد کی ہلاکت کا باعث بنتے ہیں۔

رواں ماہ ہی میانوالی کے قریب ایک مسافر بس اور ٹرک میں تصادم سے کم ازکم 13 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

XS
SM
MD
LG