صدر آصف علی زرداری آئندہ ہفتے روس کے چار روزہ دورہ پر روانہ ہورہے ہیں۔ انھیں یہ دعوت روسی ہم منصب دمتری میدویدف نے دی تھی۔
اسلام آباد میں جاری ہونے والے ایک سرکاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ صدر زرداری اپنے گیارہ سے چودہ مئی تک کے دورے میں روسی قیادت سے اہم دوطرفہ عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
دونوں ممالک خطے میں پائیدار امن وسلامتی کے لیے دوطرفہ تعاون اور رابطوں کو بڑھانے پر زوردیں گے۔
صدر زرداری اپنے دورے کے دوران سکولکووماسکو اسکول آف مینجمنٹ میں کاروباری طبقے سے خطاب کے علاوہ سینٹ پیٹرزبرگ بھی جائیں گے جو روس کا صنعتی اور اقتصادی مرکز ہے۔
پاکستان اور روس کے درمیان قریبی دوستانہ تعلقات ہیں جب کہ حالیہ برسوں کے دوران اعلیٰ سطحی روابط میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
مقبول ترین
1