روس کی وزارتِ صنعت و توانائی نے کہا ہے کہ ملک میں ایندھن کی کمی پر قابو پانے کے لیے آئندہ ماہ سے اس کی برآمد بند کر دی جائے گی۔
جمعرا ت کو وزارت کے ایک ترجمان نے کہا کہ تمام وسائل کو مقامی سطح پر استعمال کرنے کا فیصلہ تیل کی کمپنیوں کی مشاورت سے کیا گیا ہے۔
ایندھن کی کمی سے جنوبی سائبیریا اور شمال مغربی روس سمیت لگ بھگ 24 علاقے متاثر ہو رہے ہیں ۔
وزارت نے موجودہ طلب کی وجہ سے ایندھن کی قیمتوں میں پانچ فیصد تک اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
مقبول ترین
1