رسائی کے لنکس

اعصام الحق ٹینس گرینڈ سلام کے فائنل میں


اعصام الحق نیویارک میں کھیلے جانے والے ٹینس کے گرینڈ سلام ڈبلزکے فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہونے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی ہیں۔ ان کی کامیابی کھیل سے دلچسپی رکھنے والے ان پاکستانیوں کے لیے ایک اچھی خبر ہے جو پاکستانی کرکٹ ٹیم پر میچ فکسنگ کے حالیہ الزامات پر افسردہ تھے۔

اعصام الحق ٹینس کے پہلے ایسی پاکستانی کھلاڑی ہیں جو نیویارک میں کھیلے جانے والے گرینڈ سلام مقابلے کے فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ کواٹر فائنل میں وہ اور جمہوریہ چیک سے تعلق رکھنے والی ان کی ساتھی کوٹیا پیشکے نے اپنے جرمنی کی گرونے فلیڈ اور بھاماس کے کھلاڑی مارک کولین کو اسٹریٹ سیٹ سے شکست دی ۔

انہوں نے یہ مقابلہ 6-7، 5-7 اور 4-6 کے فرق سے جیتا۔

اعصام الحق قریشی اور ان کی ساتھی کے لیے گرینڈ سلام میں اب تک کا سب سے اچھا مقابلہ تھا۔ اس وقت اے ٹی پی کی ڈبلز کی رینکنگ میں ان کا نمبر15 ہے۔

قریشی اے ٹی پی سرکٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے سب سے بہترین کھلاڑی ہیں۔ ماضی میں ٹورنامنٹ کے ڈبلز مقابلوں میں وہ 2002 اور 2009 اچھی کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے دوسرے راؤنڈ تک پہنچنے میں کامیاب رہے تھے۔

منگل کو کواٹرر فائنل میں اعصام کی جوڑی نے ارجنٹائن کی گسیلا ڈیلکو اور یوروگوئے کے پیبلو کیواس کی جوڑی کو ایک کے مقابلے میں دو سیٹس سے شکست دی تھی۔

اعصام الحق قریشی کی عمر 30 سال ہے اوران کا تعلق لاہور سے ہے۔

یہ تازہ کامیابی کھیل سے دلچسپی رکھنے والے پاکستانیوں کے لیے بہت خوشی کا باعث بن رہی ہے ، جنہیں ان دنوں پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں پر لندن میں میچ فکسنگ کے لگنے والے الزامات کی شدید مایوسی اور پریشانی کا سامنا ہے۔

XS
SM
MD
LG