رسائی کے لنکس

سری لنکا کے صدر کا دورہ پاکستان

U.S. 2nd Infantry Division soldiers stand during a ceremony on a sunny but frigid day with the temperature at -10ºC, Pocheon, South Korea, January 25, 2013. (S. Herman/VOA)
U.S. 2nd Infantry Division soldiers stand during a ceremony on a sunny but frigid day with the temperature at -10ºC, Pocheon, South Korea, January 25, 2013. (S. Herman/VOA)

سری لنکا کے صدر مہندا راجا پاکسے جمعہ کو دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچے ہیں جہاں وہ سیاسی قیادت سے دوطرفہ تعلقات کو مستحکم بنانے سے متعلق معاملات پر بات چیت کریں گے۔

اسلام آباد ایئر پورٹ آمد پر پاکستانی سینیٹ کے چیئرمین فاروق نائک اور سرحدی اُمور کے وزیر شوکت اللہ خان نے اُن کا استقبال کیا۔

اپنے قیام کے دوران صدر پاکسے پاکستانی صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔

سرکاری میڈیا کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان مختلف معاہدوں پر دستخط بھی متوقع ہیں۔

XS
SM
MD
LG