رسائی کے لنکس

چوٹی کے طالبان کمانڈر فضائی حملے میں ہلاک


پاکستان کا کہنا ہے کہ طالبان کے تین چوٹی کے کمانڈر ایک فضائی حملے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔

وزیرِ داخلہ رحمٰن ملک نے ہفتے کے روز تصدیق کی کہ طالبان کمانڈر فتح محمد جمعے کے روز ہلاک ہونے والے ان 25 عسکریت پسندوں میں شامل تھا۔ یہ حملہ پاکستانی ہیلی کاپٹروں نے مہمند ایجنسی میں واقع باغیوں کی ایک خفیہ پناہ گاہ پر کیا تھا۔

ذرائعِ ابلاغ سے باتیں کرتے ہوئے رحمٰن ملک نے کہا کہ انھیں اس بات پر حیرت ہو گی اگر کوئی کہے کہ طالبان رہنما مولوی فقیر محمد اور کمانڈر قاری ضیا الرحمٰن زندہ ہیں۔

مولوی فقیر محمد باجوڑ کے قبائلی علاقے میں تحریکِ طالبان کے نائب رہنما اور القاعدہ کے نمبر دو رہنما ایمن الظواہری کا قریبی ساتھی تھا۔

ماہرین کہتے ہیں کہ اگر اس بات کی تصدیق ہو جاتی ہے تو ان رہنماؤں کی ہلاکت پاکستان طالبان کے لیے بہت بڑا دھچکا ہو گی۔

XS
SM
MD
LG