رسائی کے لنکس

سابق ٹیسٹ کرکٹر حسیب احسن انتقال کر گئے


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

حسیب احسن نہ صرف ایک عمدہ کھلاڑی تھے بلکہ ایک بہت اچھے منتظم بھی تھے۔ ان کی وفات کرکٹ کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے, ذکاء اشرف

پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور سیلکشن کمیٹی کے چیئر مین حسیب احسن طویل علالت کے بعد جمعہ کو کراچی میں انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 73 برس تھی۔

حسیب احسن نے اپنے ٹیسٹ کیرئیر کا آغاز 1958ء میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کیا۔ انھوں نے 12 ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

1980ء کی دہائی میں وہ سیلکٹر، چیف سیلکٹر اور منیجر کے عہدوں پر فائز رہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکاء اشرف نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ حسیب احسن نہ صرف ایک عمدہ کھلاڑی تھے بلکہ ایک بہت اچھے منتظم بھی تھے۔ ان کی وفات کرکٹ کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے۔
XS
SM
MD
LG