رسائی کے لنکس

پاکستان کا اندرون ملک تیار کردہ مسلح ڈرون کا تجربہ


فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے اسے ایک اہم کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ صلاحیت دہشت گردی کے خلاف عسکری قوت میں اضافے کا سبب بنے گی۔

پاکستان نے اندرون ملک تیار کردہ 'براق' نامی ڈرون اور براق لیزر گائیڈڈ میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے اسے ایک اہم کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ صلاحیت دہشت گردی کے خلاف عسکری قوت میں اضافے کا سبب بنے گی۔

ایک سرکاری بیان کے مطابق جنرل راحیل شریف نے کہا کہ اس شعبے میں مزید تکنیکی ترقی کے لیے سب کو مل کر کام کرنا چاہیئے۔

بیان کے مطابق ڈرون اور لیزر گائیڈڈ میزائل سے ساکت اور متحرک اہداف کو انتہائی درستگی سے نشانہ بنایا گیا۔

واضح رہے کہ افغان سرحد سے محلقہ قبائلی علاقوں میں دہشت گردوں کو امریکہ ڈرون سے نشانہ بناتا رہا ہے۔

پاکستانی حدود میں ڈرون حملوں کا معاملہ اسلام آباد اور واشنگٹن کے درمیان تناؤ کا باعث بھی رہا ہے۔

پاکستان جہاں امریکہ سے ڈرون حملوں کی بندش کا مطالبہ کرتا رہا ہے وہیں بعض مواقع پر یہ مطالبہ بھی کیا گیا کہ امریکہ پاکستان کو ڈرون ٹیکنالوجی فراہم کرے تاکہ پاکستان اپنی حدود میں موجود دہشت گردوں کے خلاف خود کارروائی کر سکے۔

پاکستان اس وقت دہشت گردوں کے خلاف ایک بھرپور کارروائی میں مصروف ہے۔

اندرون ملک ڈرون اور لیزر گائیڈڈ میزائل ٹیکنالوجی کے حصول کے بعد توقع ہے کہ ملک کے قبائلی علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں کو تقویت ملے گی۔

XS
SM
MD
LG