اورکزئی ایجنسی میں مقامی پولیٹیکل اور فوجی عہدیداروں کے مطابق ہفتے کو جیٹ طیاروں سے اس قبائلی علاقے میں ہفتے کے روز شدت پسندوں کے زیراستعمال مشتبہ ٹھکانوں پر بمباری کی گئی جس میں اطلاعات کے مطابق کم ازکم 10 عسکریت پسند ہلاک ہو گئے ہیں ۔ جب کہ یہ اطلاعات بھی ملی ہیں کہ اس حملے میں شدت پسندوں کے زیر استعمال کئی ٹھکانے بھی تباہ ہو گئے۔
اطلاعات کے مطابق اس سے قبل بھی رواں ہفتے اورکزئی ایجنسی میں فوج کے لڑاکا طیاروں سے شدت پسندوں کے مشتبہ ٹھکانوں کونشانہ بنایا گیا جس میں متعدد جنگجوہلاک ہو گئے۔
دریں اثناء ایک اور قبائلی علاقے مہمند ایجنسی میں شدت پسندوں نے ہفتے کے روز ایک پرائمری سکول تباہ کردیا ہے ایک روز قبل باجوڑ میں بھی دو سکولوں کو تباہ کیا گیا تھا۔