رسائی کے لنکس

امریکہ پاکستان کے لیے امداد میں اضافہ کرے گا: رپورٹ


امریکہ پاکستان کے لیے امداد میں اضافہ کرے گا: رپورٹ
امریکہ پاکستان کے لیے امداد میں اضافہ کرے گا: رپورٹ

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اوباما انتظامیہ پاکستان کے لیے اقتصادی، عسکری اور انٹیلی جنس تعاون بڑھانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اخبار واشنگٹن پوسٹ میں شائع ہونے والی خبر کے مطابق امریکہ امداد بڑھانے کے منصوبے پر غور ایک ایسے وقت کررہا ہے جب وہ پاکستان کے قبائلی علاقوں میں شدت پسندوں کے خلاف بھرپور کارروائی کا خواہش مند ہے۔

اخبار کا کہنا ہے کہ ان نئی کوشش کی بنیاد افغانستان میں جاری جنگ کے بارے میں وائٹ ہاؤس کی حالیہ نظر ثانی ہے جس میں پاکستان کے ساتھ اعتماد ساز ی بڑھانے اور استحکام پر زور دیا گیا ہے۔ اس جائزہ رپورٹ میں پاک افغان سرحد کے قریب واقع عسکریت پسندوں کے مضبوط ٹھکانوں کے خلاف کارروائی کے لیے پاکستان سے مزید تعاون کے لیے بھی کہا گیا ہے۔

اخبار کے مطابق امریکی نائب صدر جو بائیڈن آئندہ ہفتے اپنے دورہ پاکستان کے دوران اس حکمت عملی سے متعلق پاکستانی عہدیداروں سے بات کریں گے۔

خبر میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اوباما انتظامیہ کا یہ منصوبہ ان پاکستانی ناقدین کو خاموش کروانے کی بھی کوشش ہے جو امریکہ کی طرف سے پاکستان کو ملنے والی امداد کو ناکافی قرار دیتے ہیں۔

اخبار کا یہ بھی کہنا ہے کہ اوباما انتظامیہ پاکستان کی ان شکایت کو بھی ملحوظ خاطر رکھی گی جس کے مطابق افغان سرحد پر امریکی فوجیوں کی موجودگی کم ہے ۔ لیکن رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ امریکہ اس بات کی بھی کوشش کر ے گا کہ امریکی اور افغان عہدیداروں کو پاکستا ن اپنی حدود میں سرحدی رابطہ مراکزقائم کرنے کی اجازت دے۔

واشنگٹن پوسٹ نے نام لیے بغیر ایک سینئر عہدیدار کے حوالے سے یہ بھی کہا ہے کہ اوباما انتظامیہ افغان جنگ کے خاتمے کے لیے سیاسی حل کے تلاش کی کوششوں کو بھی تیز کرنے پر غور کر رہی ہے ۔ جس میں طالبان کے ساتھ مذاکرات میں پاکستان کے انتہائی اہم کردار کو اہمیت بھی شامل ہے۔

XS
SM
MD
LG