اسلام آباد —
امریکی سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے چیئرمین کارل لیون کی سربراہی میں دو رکنی وفد نے پیر کو وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے دو طرفہ اُمور پر بات چیت کی گئی۔
وزیراعظم ہاؤس سے جاری ہونے والے سرکاری بیان کے مطابق راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ امریکہ پاکستان کا سب سے اہم اقتصادی شراکت دار ہے اور اسلام آباد واشنگٹن سے اپنے تعلقات کو انتہائی اہم سمجھتا ہے۔
پاکستانی وزیراعظم نے اس توقع کا بھی اظہار کیا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے جو ناصرف خطے بلکہ عالمی مفاد میں بھی ہے۔
بات چیت میں افغانستان سے 2014ء کے اختتام تک امریکی اور غیر ملکی افواج کے انخلاء کے بعد کی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم پرویزاشرف نے امریکی وفد کو بتایا کہ پاکستان افغانستان میں امن و استحکام چاہتا ہے اور ہر طرح کی دہشت گردی کی پروز مذمت کرتا ہے۔
وزیراعظم پرویز اشرف نے اس موقع پر امریکی وفد کو بتایا کہ حکومت آئندہ عام انتخابات کے آزادانہ اور شفاف انعقاد کو یقینی بنائے گی۔ اُنھوں نے امریکی کی طرف سے سینیٹر جان کیری کی بطور وزیرخارجہ نامزدگی کے فیصلے کو بھی خوش آئند قرار دیا۔
سرکاری بیان کے مطابق امریکی وفد سینیٹر کارل لیون کے سربراہ نے کہا کہ دونوں ملکوں کے تعلقات درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔
رکنی امریکی وفد نے پاکستانی وزیرخارجہ حنا ربانی کھر سے بھی ملاقات کی جس میں دہشت گردی کے خلاف جنگ اور پاک امریکہ تعلقات کے علاوہ افغانستان کی صورت حال پر بھی بات چیت کی گئی۔