رسائی کے لنکس

تعلیمی تبادلہ پروگرام کے تحت 171 پاکستانی طلبا امریکہ جائیں گے


سفارتخانے سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق سفیر ڈیوڈ ہیل کا اس موقع پر کہنا تھا کہ انھوں نے بذات خود اس بات کا مشاہدہ کیا کہ یہ تبادلہ پروگرام کس طرح سے نئے رجحانات اور ہم آہنگی پیدا کرتا ہے۔

پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈیوڈ ہیل نے ان 171 پاکستانی طلبہ کو مبارکباد دی ہے جو کہ امریکی ایک سالہ تعلیمی تبادلہ پروگرام سے استفادہ کر رہے ہیں۔

ہفتہ کو اسلام آباد میں منعقدہ ایک تقریب میں انھوں نے پنجاب، خیبر پختونخواہ اور شمالی پاکستان سے تعلق رکھنے والے 66 طلبا کو یہ پروگرام مکمل کرنے پر سرٹیفیکٹ دیے جب کہ 105 ایسے طلبا سے ملاقات کی جو سال 2016-2017ء کے تبادلہ پروگرام کے لیے امریکہ جا رہے ہیں۔

سفارتخانے سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق سفیر ڈیوڈ ہیل کا اس موقع پر کہنا تھا کہ انھوں نے بذات خود اس بات کا مشاہدہ کیا کہ یہ تبادلہ پروگرام کس طرح سے نئے رجحانات اور ہم آہنگی پیدا کرتا ہے۔

"پاکستان اور امریکہ کی حکومتیں مل کر اس تعلیمی تعاون کو فروغ دینے، پاکستان کے تعلیمی نظام کو مضبوط بنانے اور عوامی رابطوں کو استوار کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔"

پاکستان بھر سے 171 طلبا امریکی محکمہ خارجہ کے بیورو برائے تعلیم و ثقافت کی اعانت سے چلنے والے تبادلہ پروگرام کے تحت اس موقع سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

یہ طلبا امریکہ کے مختلف تعلیمی اداروں میں تعلیمی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے ساتھ ساتھ مختلف شعبوں میں وقت گزاریں گے جس سے انھیں امریکی ثقافت کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔

XS
SM
MD
LG