رسائی کے لنکس

کاشتکاروں کی آمدن میں اضافے کی تربیتی ورکشاپ


فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکہ نے پاکستانی کاشتکاروں کو پانی کا بہترین استعمال دکھانے کے لیے زمین کے پانچ قطعات کے لیے مالی اعانت کی۔

پاکستان میں کاشتکاروں کو پانی کے باکفایت استعمال سے زیادہ پیداوار کو یقینی بنانے کے لیے امریکہ کے اشتراک سے آبپاشی کے طریقوں سے متعلق سالانہ تربیتی نشست کا اہتمام کیا گیا۔

سفارتخانے کی طرف سے منگل کو جاری ہونے والے ایک بیان میں بتایا گیا کہ امریکہ نے پاکستانی کاشتکاروں کو پانی کا بہترین استعمال دکھانے کے لیے زمین کے پانچ قطعات کے لیے مالی اعانت کی۔

یہ قطعات پنجاب، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد میں واقع ہیں جب کہ سندھ اور بلوچستان میں بھی ایسے قطعات قائم کرنے کا منصوبہ ہے۔

رواں ہفتے ہونے والی اس تربیتی نشست میں امریکہ، پاکستان اور دیگر بین الاقوامی ماہرین ان قطعات پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے اکھٹے ہوئے۔

ورکشاپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی سفارتخانے کے شعبہ زراعت کے قونصلر ٹاڈڈرینن نے کہا کہ ’’پاکستانی کاشتکاروں کو نئی ٹیکنالوجی اپنانے میں مدد دے کر ہم پانی کے بے جا استعمال کو کم کرنے، پیداوار کی لاگت گھٹانے اور ان کی زرعی پیداوار بڑھانے میں بیک وقت اعانت کررہے ہیں‘‘۔

یہ ورکشاپ حکومت امریکہ کی مالی اعانت سے چلنے والے تین سالہ منصوبہ کے پہلے سال کے آغاز کی مناسبت سے منعقد کی گئی۔ امریکہ اور پاکستان کاشتکاروں کے لیے پانی کے انتظام سے لے کر پانی کے استعمال کے طریقوں، پانی کے ذخائر اور ہزاروں کلومیٹر طویل آبپاشی کی نہروں کی تعمیر کے وسیع تر شعبوں میں مل جل کر کام کررہے ہیں۔
XS
SM
MD
LG