بلوچستان کے ضلع تربت میں بدھ کی صبح ہونے والے ایک دھماکے سے دو سکیورٹی اہلکار اور پانچ زخمی ہوگئے۔
مقامی حکام کے مطابق تربت کے علاقے مند میں گشت پر معمور ایف سی کی ایک گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس سے اس پر سوار اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے۔
دریں اثناء پاکستان کے شمال مغرب میں واقع قبائلی علاقے خیبر میں ایک جھڑپ کے دوران حکومت کی حامی ملیشیا کے دو افراد ہلاک ہوگئے۔
یہ واقعہ تحصیل باڑہ میں پیش آیا جہاں مشتبہ شدت پسندوں اور طالبان مخالف ملیشیا کے درمیان یہ جھڑپ ہوئی۔