جنوب مغربی بلوچستان میں بدھ کی صبح مشتبہ عسکریت پسندوں نے فائرنگ کرکے پانچ پولیس اہلکاروں کو ہلاک کردیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک گاڑی میں سوار پولیس اہلکار کوئٹہ آرہے تھے کہ نامعلوم حملہ آوروں کے ایک گروہ نے ان پر فائرنگ کردی۔
ایک روز قبل مشتبہ شدت پسندوں نے ضلع جھل مگسی کے ڈپٹی کمشنر کو بھی اغواء کرلیا تھا۔
تاحال کسی نے واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے لیکن بلوچستان میں کالعدم عسکریت پسندتنظیمیں تشدد کی کارروائیاں کرتی آرہی ہیں جن میں دوسرے صوبوں سے تعلق رکھنے والے افراد بشمول سرکاری اہلکاروں کو ہدف بنا کر قتل کرنے کی وارداتیں بھی شامل ہیں۔