رسائی کے لنکس

بلوچستان: بم دھماکے میں چار ہلاک


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

پاکستان کے جنوب مغربی صوبے بلوچستان میں حکام نے بتایا ہے کہ جمعرات کو ایک بم دھماکے میں تیل اور گیس کی تلاش کے سرکاری ادارے کے تین اہلکاروں سمیت چار افراد ہلاک ہو گئے۔

یہ واقعہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے تقریباً 350 کلومیٹر مشرق میں ضلع جعفر آباد کے شہر ڈیرہ اللہ یار میں پیش آیا جب آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی (او جی ڈی سی ایل) کے اہلکاروں اور ان کی حفاظت پر معمور سکیورٹی فورسز کی گاڑیوں کے قافلے کو شہر کے بائی پاس کے قریب نشانہ بنایا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بارودی مواد سڑک کنارے کھڑی ایک موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا جس میں ریموٹ کنٹرول کے ذریعے دھماکا کیا گیا۔ اس واقعہ میں پانچ افراد زخمی بھی ہوئے۔

فوری طور پر کسی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے لیکن ماضی میں علیحدگی پسند بلوچ تنظیمیں سکیورٹی فورسز کے علاوہ سرکاری اداروں کے اہلکاروں کو بھی اپنی پرتشدد کارروائیوں کا نشانہ بناتی رہی ہیں۔

XS
SM
MD
LG