واشنگٹن: —
پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ جمعہ سے جوہانسبرگ میں شروع ہو رہا ہے۔
دونوں ٹیموں کی عالمی درجہ بندی کا جائزہ لیں تو آئی سی سی کی جاری تازہ رینکنگ میں جنوبی افریقہ ٹیسٹ کرکٹ میں پہلے نمبر پر ہے، جبکہ اس فہرست میں پاکستان کا نمبر چوتھا ہے۔
اگر دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک کھیلے گئے ٹیسٹ میچوں کا جائزہ لیں تو جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کا پلڑا بھاری نظر آتا ہے۔
پاکستان کا جنوبی افریقہ کے خلاف کامیابی کا تناسب صرف 18.75فیصد ہے۔
دونوں ٹیمیں ٹیسٹ کرکٹ میں مجموعی طور پر16 مرتبہ آمنے سامنے آ چکی ہیں، جن میں سے پاکستان صرف تین میچوں میں کامیابی حاصل کر سکا ہے اور 8 ٹیسٹ میچوں میں اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے، جبکہ سات میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوئے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 19جنوری1995 ء میں جوہانسبرگ میں کھیلا گیا تھا جو جنوبی افریقہ نے 324 رنز سے جیت لیا تھا۔
پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے جانے والی صرف ایک ٹیسٹ سیریز اپنے نام کی ہے۔
پاکستان نے کُل تین ٹیسٹ میچوں میں جنوبی افریقہ کو شکست دی ہے۔ اُن میں سے دو میچ جنوبی افریقہ میں جیتے جبکہ ایک کامیابی اپنی سرزمین پر حاصل کی۔
اگر مجموعی طور پر ٹیسٹ ریکارڈ دیکھا جائے، تو پاکستان نے آج تک 370 ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں، 115 میچوں میں جیت پاکستان کا مقدر بنی اور 101 میچوں میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا، جبکہ 150 میچ بے نتیجہ رہے۔