رسائی کے لنکس

سری لنکا پاکستان کے ہاتھوں ون ڈے سیریز میں وائٹ واش


سری لنکا نے شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں پہلے ٹاس جیتا، پہلے بیٹنگ کی اور 26 اعشاریہ دو اوورز میں103 رنز بنا کر پاکستان کو میچ جیتنے کے لئے 104 رنز کا آسان ہدف دیا جسے پاکستان نے 21ویں اوور میں ایک کھلاڑی کے نقصان پر حاصل کرلیا اور میچ 9 وکٹوں سے جیت لیا۔

پاکستان سری لنکا کے خلاف پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز تو پہلے ہی اپنے نام کرچکا تھا، پیر کو وہ سری لنکا کو آسانی کے ساتھ وائٹ واش کرنے میں بھی کامیاب ہوگیا۔

سری لنکا نے شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور 26 اعشاریہ دو اوورں میں 103 رنز بنا کر پاکستان کو میچ جیتنے کے لئے104 رنز کا آسان ہدف دیا جسے پاکستان نے 21ویں اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا اور میچ 9 وکٹوں سے جیت لیا۔

پاکستان کی جانب سے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی تھے فخر زمان جنہوں نے 47 بالز میں شاندار 48 رنز بنائے۔ انہیں ونڈرسے کی بال پر ڈک ویلا نے کیچ کیا۔

انعام الحق 45 رنز بناکر ناؤٹ آؤٹ رہے جبکہ فہیم اشرف جو فخر زمان کی جگہ کھیلنے آئے تھے انہوں نے5 رنز بنائے ۔

سری لنکا کی ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ
اس سے قبل پیر کو میچ کا آغاز ہوا تو کپتان اپل تھرنگا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور سمارا وکراما کے ساتھ اننگز کا آغاز کیا۔

سمارا ابھی ٹھیک طرح سے کریز پر جم بھی نہ سکے تھے کہ چوتھی بال کھیلتے ہوئے بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئے۔ انہیں عثمان شنواری نے بولڈ کیا۔

ان کی جگہ دنیش چندیمل کھیلنے آئے مگر وہ بھی رنز کا کھاتا کھولے بغیر عثمان کی بال پر سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

ڈک ویلا کریز پر پہنچے تو تھرنگا 8 رنز پر عثمان کی بال پر بولڈ ہوگئے جبکہ خود ڈک ویلا بھی صفر پر آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔

پانچویں کھلاڑی سری وردھنا کو ایک مرتبہ پھر عثمان خان نے ہی فخر زمان کے ہاتھوں 6 رنز پرکیچ کرایا۔ یوں سری لنکا کی نصف ٹیم 20 رنز کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ چکی تھی۔

چھٹی گرنے والی وکٹ تھریمانے کی تھی۔ وہ حسن علی کی بال پر سرفراز کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔ ان کا اپنا اسکور 19رنز رہا۔ جو اس وقت تک سب سے بڑا اسکور تھا۔

پاکستان کو ساتویں وکٹ پرسنا کی صورت میں ملی۔ پرسنا اور تھریمانے باقی کھلاڑیوں کے مقابلے میں اچھا کھیل رہے تھے لیکن تھریمانے پویلین لوٹے تو پرسنا بھی جلد ہی رن آؤٹ ہوگئے۔ پرسنا نے 16 رنز بنائے۔

تھسیرا پریرا باقی کھلاڑیوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ رنز اسکور کرنے میں کامیاب ہوئے ۔ انہوں نے شاداب خان کی گیند پر فہیم اشرف کے ہاتھوں کیچ ہونے تک 25 رنز بنائے تھے جبکہ ان کا ساتھ دینے والے ونڈرسے کا اسکور صرف 2 رنز رہا۔ وہ شاداب خان کے ہاتھوں ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔

چمارا اور فرنانڈو آخری وکٹ کے طور پر کریز پر موجود تھے کہ چمارا کو صرف 11رنز کے انفرادی اسکور پر حسن علی نے بولڈ کردیا۔ فرنانڈو 7 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے عثمان خان شنواری نے5 حسن علی اور شاداب خان نے دو دو وکٹ لئے۔

XS
SM
MD
LG