رسائی کے لنکس

آبادی میں اضافے کا معاملہ توجہ طلب


People are drenched by sea spray thrown up by huge swells as a cold front moves in over Cape Town, South Africa.
People are drenched by sea spray thrown up by huge swells as a cold front moves in over Cape Town, South Africa.

دنیا بھر کی طرح منگل کو پاکستان میں بھی عالمی یومِ آبادی منایا گیا جس کا موضوع "خاندانی منصوبہ بندی: قوموں کی ترقی، لوگوں کو بااختیار بنانا" تھا۔

پاکستان کی آبادی سے متعلق صحیح اعداد و شمار تو حال ہی میں تقریباً 19 سال کے تعطل کے بعد کی گئی مردم شماری کے نتائج آنے پر ہی معلوم ہو سکیں گے لیکن اندازوں کے مطابق ملک کی آبادی 20 کروڑ سے زیادہ ہے۔

ماہرین یہ کہتے آئے ہیں کہ بڑھتی ہوئی آبادی ملکی وسائل کے لیے خطرہ ثابت ہوسکتی ہے کیونکہ جس تناسب سے آبادی میں اضافہ ہو رہا ہے اس کی نسبت وسائل نہیں بڑھ رہے لہذا اس پر مناسب انداز میں قابو رکھنا ضروری ہے۔

'نیشنل ہیلتھ سروسز' کی وزیرِ مملکت سائرہ افضل تارڑ نے منگل کو اسلام آباد میں صحافیوں کو بتایا کہ صوبوں کی مشاورت سے حکومت نے راہنما اصولوں پر مبنی پالیسی بنائی ہے جس کے تحت خاص طور پر مانع حمل اشیا تک رسائی اور اس بارے میں آگاہی کو بڑھایا جانا بھی شامل ہے۔

ان کے بقول تمام صوبے خاندانی منصوبہ بندی سے متعلق اپنی اپنی کوششیں کر رہے ہیں اور وفاقی حکومت اس ضمن میں اپنا تیکنیکی کردار ادا کر رہی ہے۔

وزیرمملکت نے عوام سے درخواست کی کہ وہ خاندانی منصوبہ بندی سے متعلق پروگراموں پر توجہ دیں۔

اقوام متحدہ کے اندازوں کے مطابق اس وقت دنیا کی آبادی سات ارب 60 کروڑ کے لگ بھگ ہے جس میں لگ بھگ آٹھ کروڑ سالانہ کی شرح سے اضافہ ہو رہا ہے۔

XS
SM
MD
LG