رسائی کے لنکس

امریکہ: پاکستانی نژاد بھائیوں کو دہشت گردی کی سازش میں سزا


فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکہ کی شہریت اختیار کرنے والے پاکستانی بھائیوں بائس سالہ رئیس قاضی اور 32 سالہ شہریار قاضی کو فلوریڈا کی ایک عدالت میں بالترتیب 35 اور 20 سال قید کی سزا سنائی گئی۔

دو پاکستانی نژاد امریکی بھائیوں کو نیویارک شہر میں 2012 میں دہشت گردی کی سازش کے الزام میں جمعرات کو طویل قید کی سزائیں سنائی گئیں۔

امریکہ کی شہریت اختیار کرنے والے پاکستانی بھائیوں بائس سالہ رئیس قاضی اور 32 سالہ شہریار قاضی کو فلوریڈا کی ایک عدالت میں بالترتیب 35 اور 20 سال قید کی سزا سنائی گئی۔

انہوں نے نیویارک شہر میں بم دھماکا کرنے کی سازش کا الزام لگنے کے بعد دہشت گردی کی سازش کا اعتراف کرتے ہوئے گزشتہ مارچ میں میامی کی عدالت میں پیش ہوئے۔ ان بھائیوں نے میامی عدالت کی عمارت میں لائے جانے کے دوران محکمہ انصاف کے دو سکیورٹی اہلکاروں پر حملے کا اعتراف بھی کیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ مبینہ سازش منصوبہ بندی کے مراحل سے آگے نہیں گئی۔ ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ رئیس قاضی 2012 میں اپنے اہداف کی جاسوسی کرنے نیویارک گیا مگر اس نے کوئی حملہ کرنے کی کوشش نہیں کی۔ اسے فلوریڈا میں اپنے رہائشی علاقے بروورڈ کاؤنٹی آنے کے بعد گرفتار کر لیا گیا۔

سماعت کے دوران اس نے کرسمس ٹری کے روشنی کے بلبوں سے دھماکہ خیز آلہ بنانے کے لیے القاعدہ کی ایک آن لائن دستاویز کو استعمال کرنے کا اعتراف کیا۔

سابق ٹیکسی ڈرائیور شہریار قاضی نے کمپیوٹر اور موبائل فون فراہم کر کے اور سازش پر خرچ ہونے والے پیسوں کی ادائیگی کر کے معاونت کی۔

ایف بی آئی نے کہا کہ رئیس قاضی نے اپنے بھائی کو ٹیلی فون کر کے ٹائمز سکوائر، وال سٹریٹ اور نیویارک کے کچھ تھیٹروں میں لوگوں کے رش کے بارے میں پوچھا تھا۔

دونوں بھائیوں نے ایک وفاقی ملازم پر حملے کے لیے دہشت گردوں کو مالی معاونت فراہم کرنے کی سازش کا اعتراف کیا۔ رئیس قاضی نے دہشت گردوں کو مالی معاونت فراہم کرنے کی کوشش کا بھی اعتراف کیا۔

XS
SM
MD
LG