رسائی کے لنکس

حکومت کے ساتھ امن معاہدہ ٹوٹ سکتا ہے: تشدد پسند جنگجو کی دھمکی


شمالی وزیرستان (فائل فوٹو)
شمالی وزیرستان (فائل فوٹو)

میراں شاہ میں حافظ گل بہادر نے علاقے میں امریکہ کو ڈرون میزائل حملے کرنے کی اجازت دینے پر پاکستانی راہنماؤں پر نکتہ چینی کی اور فوج پر سولینز پر گولہ باری کرنے کا الزام لگایا ہے

افغان سرحد کے ساتھ پاکستان کے قبائلی علاقے میں سرگرم ایک طاقتور ترین شدت پسند جنگجو نے ہفتے کے روزحکومت کے ساتھ کیے گئے غیر سرکاری امن سمجھوتے سے علیحدہ ہونے کی دھمکی دی ہے۔

میراں شاہ، شمالی وزیرستان کے نیم خودمختار قبائلی علاقے کا ایک اہم قصبہ ہے، جہاں تقسیم کیے جانےوالے ایک بیان میں حافظ گل بہادر نے علاقے میں امریکہ کو ڈرون میزائل حملے کرنے کی اجازت دینے پر پاکستانی راہنماؤں پر نکتہ چینی کی اور فوج پر سولینز پر گولہ باری کرنے کا الزام لگایا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ، ’ اگر حکومت نے مستقبل میں ایسی ظالمانہ کارروائیاں جاری رکھیں تو ہمارے لیے تحمل برقرار رکھنا مشکل ہوجائے گا‘۔

ہفتے کوایک کارروائی کےدوران پاکستانی انٹیلی جنس کےکم از کم چار عہدے دار اُس وقت ہلاک ہوئے جب اسلام آباد کے جنوب میں واقع فوجی چھاؤنی والے ایک قصبے، جہلم کے قریب شدت پسندوں کے ایک گڑھ پر چھاپہ مارا گیا۔

صوبہٴ خیبر پختونخواہ کےدارالحکومت پشاور کے مضافات میں ایک پولیس چوکی پر ہونے والے ایک بم حملے میں پولیس کا ایک عہدے دار ہلاک جب کہ دوسرا زخمی ہوا۔

امریکی خصوصی افواج کی طرف سے دو مئی کو ایبٹ آباد کےپاکستانی شہر میں القاعدہ کے لیڈر اسامہ بن لادن کےخلاف ہونے والی کارروائی کے بعد سے پاکستان پرافغان سرحد کے ساتھ شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو تباہ کرنے لیے مزید کارروائی کرنے کے لیے دباؤ میں اضافہ آیا ہے۔

XS
SM
MD
LG