رسائی کے لنکس

پاکستانی طلبا کا امریکہ میں اعلیٰ تعلیم کا حصول


متعدد فیلو شپ پروگرامز کے تحت، اب تک 4000 سے زائد طلبہ تعلیم حاصل کرنے کے لیے امریکہ آچکے ہیں: ایجوکیشنل فاؤنڈیشن

پاکستان میں ’دِی یونائیٹڈ اسٹیٹس ایجوکیشنل فاوٴنڈیشن‘ ایک ایسا ادارہ ہے جو پاکستانی طلباٴ کو امریکہ میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے حوالے سے مدد اور مواقع فراہم کر رہا ہے۔ اب تک اِس ادارے کے متعدد فیلو شپ پروگرامز کے ذریعے4000 سے زائد طلبہ تعلیم حاصل کرنے کے لیے امریکہ آ چکے ہیں۔

’یو ایس ای ایف پی‘ کے پروگرام مینجر، سلیم رزاق اور ’فل برائیٹ آؤٹ ریچ اینڈ ایجوکیشنل اڈوائزنگ ڈپارٹمنٹ‘ کی مینجر شازیہ خان سے گفتگو میں، ادارے کے مشن اور مختلف پروگرامز پر بات چیت ہوئی۔

اُنھوں نے بتایا کہ، ’یو ایس اِی ایف پی‘ کس طرح پاکستان اور امریکہ میں تعلیمی اور ثقافتی تبادلے کو فروغ دے رہا ہے اور اُسی کی کوششوں کی بدولت آج پاکستان کا ’فل برائیٹ کمیشن‘ دنیا کا سب سے بڑا ادارہ بن چکا ہے۔ اُنھوں نے ’اڈوائزنگ سیشنز‘ اور ورکشاپس کے بارے میں بتایا کہ لاہور، اسلام آباد اور کراچی میں اِن کے ٹیسٹنگ مراکز قائم ہیں۔

فل برائیٹ ڈگری پروگرامز کے ذریعے پاکستانی طلبہ امریکہ میں ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کرنے کے لیے آسکتے ہیں۔ لیکن، اِن پروگرامز کی کچھ شرائط ہیں جِن میں سے ایک ماسٹرز پروگرام کے لیے 16 سال کی تعلیم، جبکہ پی ایچ ڈی کے لیے 18 سال کی تعلیم ہونا ضروری ہے۔

سلیم رزاق کے بقول، ’گلوبل انڈر گریجوئیٹ پروگرام‘ اب تک کا مقبول ترین سلسلہ ہے، جس کے ذریعے کالج کے طلبہ اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے امریکہ آسکتے ہیں، اور 2013 ءمیں 212 طلبہ اس پروگر ام میں شرکت کرنے کے لیے آئیں گے۔ مزیدبرآں، اسی سال 13 مختلف پروگراموں کے سلسلے میں 700 سے زائد طلبہ امریکہ پڑھنے کے لیے آئینگے، ’جو کہ ایک قابلِ فخر بات ہے، کیونکہ یہ طلبہ پاکستان واپس جا کر کارآمد شہری ثابت ہوں گے‘۔

مزید تفصیل کے لیے کلک کیجئیے:

’یو ایس اِی ایف پی‘ انٹرویو
please wait

No media source currently available

0:00 0:16:26 0:00
XS
SM
MD
LG