رسائی کے لنکس

متنازع مقام پر فلسطینی لیڈر کی نماز


متنازع مقام پر فلسطینی لیڈر کی نماز
متنازع مقام پر فلسطینی لیڈر کی نماز

فلسطینی وزیرِ اعظم سلام فیاض نے مقبوضہ مغربی کنارے پر ایک قدیم متنازع مقام پر حاضری دی ہے، جو ایک اچھوتا واقعہ ہے۔

مسٹر فیاض نے جمعے کے روز الخلیل شہر میں مسجد ابراہیم میں نماز ادا کی۔ چونکہ اس مسجد کے احاطے میں حضرت ابراہیم سمیت کئى پیغمبروں کی قبریں ہیں اس لیے یہودی اسےآبائے قدیم کا مقبرہ کہتے ہیں۔نماز کے بعد مسٹر فیاض نے اسرائیل پر الزام عائد کیا کہ وہ اس مقام کو اسرائیل میں ضم کرنے کی کشش کررہا ہے۔

اسرائیل نے اس ہفتے کے شروع میں جب یہ اعلان کیا تھا کہ وہ اپنے ورثے کی بحالی کے منصوبے میں اس متنازع مقام کا اضافہ کررہا ہے تو الخلیل میں اسرائیل کے خلاف تشددآمیز مظاہرے ہوئے تھے۔

مسٹر فیاض نے کہا ہے مسجد ابراہیم ، مستقبل کے فلسطینی ملک کی ملکیت ہے۔

اسرائیل کا کہنا ہے کہ وہ اس مقام کو صرف محفوظ رکھنے کا ارادہ رکھتا ہے اور وہ اس جگہ مسلمانوں کی عبادت کرنے کی آزادی کو نہیں چھینے گا۔

اسرائیلی وزیرِ اعظم بنجامن نتن یاہو نے جمعرات کے روز اس تنازعے کو ایک ‘غلط فہمی’ قرار دیا تھا۔

XS
SM
MD
LG