رسائی کے لنکس

فلسطنیوں اور اسرائیلی پولیس میں جھڑپیں


فلسطنیوں اور اسرائیلی پولیس میں جھڑپیں
فلسطنیوں اور اسرائیلی پولیس میں جھڑپیں

ہفتے کے روز فلسطین کے اس نوعمر لڑکے کے جنازے کے جلوس کے دوران، جو اسرائیل کے قیام کی سالگرہ کے موقع پر ایک احتجاجی مظاہرے میں گولی لگنے سے ہلاک ہوگیا تھا، اسرائیلی پولیس اور فلسطینوں کے درمیان جھڑپ ہوئی۔

عینی شاہدین کا کہناہے کہ ہفتے کے روز مشرقی یروشلم میں اس محاذ آرائی کے دوان فلسطنیوں نے اسرائیلی پولیس پر پتھراؤ کیا جنہوں نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے آنسوگیس اور ربڑ کی گولیاں استعمال کیں۔

اسرائیل نے اتوار کے روز اپنی سالگرہ کے موقع پر کسی ممکنہ بدامنی کے پیش نظر حفظ ماتقدم کے طورپر سیکیورٹی بڑھا دی تھی۔ فلسطینیوں نے جمعے کے روز سے مظاہرے شروع کردیے تھے۔ کچھ سرگرم کارکنوں نے اسرائیل کے خلاف ایک نئی انتفادہ یا شورش کا مطالبہ کیا۔

17 سالہ نوجوان کے عزیزوں کا کہنا ہےکہ اسے جمعے کے روز ایک احتجاج کے دوران ایک یہودی آبادکار نے گولی مار ی تھی اور وہ ہفتے کے روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔

اس بارے میں متضاد اطلاعات ملی ہیں کہ آیا اسے کندھے پر گولی لگی یا کولہے پر۔ اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکے کے عزیز و اقارب نے پوسٹ مارٹم کرانے سے انکار کردیا تھا۔

پولیس نے یہ بھی کہا کہ یہ واضح نہیں ہے کہ اسے کس نے گولی ماری تھی۔

XS
SM
MD
LG