کراچی —
پاکستان میں الیکٹرونک میڈیا کی نگرانی کرنے والے ادارے 'پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا)' نے قواعد کی خلاف ورزی پر دو نجی ٹی وی چینلز 'جیو انٹر ٹینمنٹ' اور 'اے آر وائی نیوز' کے لائسنس عارضی طور پر معطل کردیے ہیں۔
پیمرا کی جانب سے جمعے کی شب جاری کیے جانے والے ایک بیان کے مطابق ’جیو انٹرٹینمنٹ‘ نے پیغمبر اسلام کے اہل خانہ سے متعلق ایسا مواد نشر کیا تھا جو توہین کے زمرے میں آتا ہے جبکہ 'اے آر وائی نیوز' کے بارے میں عدلیہ سمیت دیگر اہم اداروں کی جانب سے شکایات موصول ہوئی تھیں۔
پیمرا کے ڈائریکٹر لیگل زاہد ملک کی جانب سے جاری کیے جانے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ سزا کے طور پر ’جیو انٹر ٹینمنٹ‘ کا لائسنس ایک ماہ اور 'اے آر وائی نیوز' کا لائسنس 15دن کے لئے معطل کردیا ہے جبکہ اے آر وائی پر ایک کروڑ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔
'پیمرا؛ نے اس سے قبل 'آئی ایس آئی' کے سربراہ پر الزام عائد کرنے کی پاداش میں 'جیو نیوز' کا لائسنس بھی پندرہ دن کے لئے معطل کردیا تھا جس کی مدت جمعہ کو پوری ہورہی ہے۔ پیمرا نے 'جیو نیوز' پر ایک کروڑ روپے جرمانہ بھی عائد کیا تھا۔
'جیو' ٹی وی کے مطابق ڈائریکٹر لیگل پیمرا کا کہنا ہے کہ 'جیو انٹرٹینمنٹ' کا لائسنس مارننگ شو پر چلنے والے ایک متنازع پروگرام کی بنیاد پر معطل کیا گیا ہے۔
پیمرا نے 'جیو انٹرٹینمنٹ' کے پروگرام 'اٹھو جاگو پاکستان' پر بھی پابندی لگادی ہے جبکہ 'اے آر وائی نیوز' کے پروگرام 'کھراسچ' اور اس کے اینکر مبشر لقمان پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔