امریکی نائب صدر مائیک پینس نے جمعے کے روز افغان صدر اشرف غنی سے ٹیلی فون پر بات کی اور افغان عوام کے خلاف حالیہ دہشت گرد حملوں پر اپنی انتظامیہ کی جانب سے اظہار تعزیت کیا۔
مائک پینس نے بات چیت کے دوران افغان سیکیورٹی فورسز کی بہادری کا اعتراف کیا۔
امریکہ کے نائب صدر نے یہ بھی کہا کہ اس قسم کے حملے محض شورش کی بربریت اور بزدلی کو اجاگر کرتے ہیں اور امریکہ کی جانب سے افغانستان اور اس کی قومی اتحاد کی حکومت کی حمایت کے عزم کو تقویت دیتے ہیں۔
وہائٹ ہاؤس میں نائب صدر کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مائک پینس اور صدر غنی نے امریکہ اور افغانستان کے درمیان دیرپا تعلق اور قریبی اتحاد کی توثیق کی۔