رسائی کے لنکس

پینٹاگان 90 ایف 35 طیارے خریدے گا


ایف 35 لڑاکا طیارءے۔ فائل فوٹو
ایف 35 لڑاکا طیارءے۔ فائل فوٹو

لاک ہیڈ مارٹن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایف 35 طیاروں کے پروگرام میں تیزی لانےاور قیمت گھٹانے  میں ذاتی طور پر دلچسپی لی۔

محکمہ دفاع اور طیارہ ساز کمپنی لاک ہیڈ مارٹن کارپوریشن نے جمعے کے روز ایک معاہدے کا اعلان کیا جس کے تحت پینٹاگان ساڑھے آٹھ ارب ڈالر میں 90 جدید ترین ایف 35 طیارے خریدے گا۔

اعلان میں کہا گیا ہے کہ یہ پینٹاگان کی جانب سےاب تک کیا جانے والا کم ترین قیمت خرید کا معاہدہ ہے۔

ریڈار پر دکھائی نہ دینے والے یہ لڑاکا طیارے ساڑھے نو کروڑ ڈالر فی طیارہ سے کم قیمت پر خریدے جا رہے ہیں۔ اس سے پہلے یہ سودا دس کروڑ بیس کروڑ ڈالر فی طیارہ کی قیمت پر خریدے گئے تھے۔ اس طرح 90 طیاروں کے سودے میں پینٹاگان کو 72 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی بچت ہوئی ہے۔

لاک ہیڈ مارٹن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایف 35 طیاروں کے پروگرام میں تیزی لانےاور قیمت گھٹانے میں ذاتی طور پر دلچسپی لی۔

اس آرڈر میں طیاروں کو ان کی اصل قیمت سے 7 اعشاریہ 3 فی صد کم پر خریدا جا رہا ہے۔

لاک ہیڈ اور اس کی شراکت دار کمپنیاں امریکی فوج اور اس کے 10 اتحادیوں کے لیے ایف 35 طیارے بنا رہی ہیں۔

ایف 35 کو پرواز کے لیے بہت کم جگہ درکار ہوتی ہے۔ وہ عمودی لینڈ کرنے کی اہلیت بھی رکھتا ہے اور بحری فورسز کے استعمال کے لیے بھی موزوں ہے۔

امریکی محکہ دفاع آنے والے عشروں میں اپنی ایئر فورس کے لیے 391 ارب ڈالر کے جدید جنگی طیارے خریدنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

XS
SM
MD
LG