رسائی کے لنکس

موصل: اتحادی فضائی کارروائی، داعش کا چوٹی کا دہشت گرد ہلاک


فائل
فائل

پینٹاگان کے ترجمان، میجر اڈرائن جے ٹی رنکین گیلووے نے کہا ہے کہ ’’72 گھنٹے قبل موصل کے قریب اتحادی افواج نے راشد قاسم کو نشانہ بنایا، جو داعش کا ایک چوٹی کا کارندہ تھا‘‘

داعش سے تعلق رکھنے والا چوٹی کا ایک بااثر غیر ملکی لڑاکا، جن کا فرنس میں ہونے والے متعدد حملوں اور منصوبوں سے تعلق بتایا جاتا ہے، اتحاد کی فضائی کارروائی میں ہلاک ہوگیا ہے۔

پینٹاگان کے ترجمان، میجر اڈرائن جے ٹی رنکین گیلووے نے کہا ہے کہ ’’72 گھنٹے قبل موصل کے قریب اتحادی افواج نے راشد قاسم کو نشانہ بنایا، جو داعش کا ایک چوٹی کا کارندہ تھا‘‘۔

ترجمان نے بتایا کہ ’’اس کارروائی کے نتائج کا جائزہ لیا جا رہا ہے‘‘۔

اپنی بیوی اور تین بچوں کے ہمراہ، سنہ 2012 میں قاسم شام پہنچا، جس کے بعد جون 2016ء تک اُنھوں نے فرانس میں کم از کم چار حملے کرنے کی سازش تیار کی۔

داعش کے اِن حملوں میں جون، 2016ء میں پیرس کے نورمنڈی علاقے میں ایک فرانسیسی پادری کا قتل؛ اور پیرس میں نوٹرے ڈیم کے ایک گرجا گھر پر کی گئی حملے کی ایک کوشش، جب کہ تین فرانسیسی خواتین کی جانب سے بارودی مواد سے بھری ایک کار پارک کرنے کی سازش شامل تھی۔ بعد میں تین خواتین کو گرفتار کیا گیا تھا۔

سال 2016 میں نمودار ہونے والی داعش کی ایک وڈیو میں قاسم کو ایک یرغمالی کا سر قلم کرتے دکھایا گیا تھا، جس میں فرانس کے صدر فرانسواں اولاں کو دھمکی دی گئی تھی۔ اُنھوں نے فرانسیسی شہریوں پر زور دیا تھا کہ وہ مزید حملے کریں۔

اِس فضائی کارروائی کی تفصیلات سب سے پہلے فرانس کے ذرائع ابلاغ میں آئیں، جن میں بتایا گیا کہ قاسم کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

XS
SM
MD
LG