رسائی کے لنکس

پیرو میں 1,200 سالہ قدیم مقبرہ دریافت

یہ مقبرہ لیما شہر کے شمال میں دریافت ہوا۔ ماہرین کو توقع ہے کہ اس مقبرے کی دریافت قدیم ’واری سلطنت‘ پر مزید روشنی ڈالنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

پیرو میں ماہر ِ آثار ِ قدیمہ نے 1,200 برس پرانا ایک مقبرہ دریافت کیا ہے جہاں سے خزانے کے ساتھ ساتھ خواتین کی مصالحہ لگی لاشیں بھی ملی ہیں۔

یہ مقبرہ لیما شہر کے شمال میں دریافت ہوا۔ ماہرین کو توقع ہے کہ اس مقبرے کی دریافت قدیم ’واری سلطنت‘ پر مزید روشنی ڈالنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

مقبرے کے اندر سینکڑوں ڈھانچوں سمیت 57 خواتین کی مصالحہ لگی لاشیں جنہیں ’ممّی‘ کہا جاتا ہے بھی ملیں۔

ماہرین نے امکان ظاہر کیا ہے کہ یہ ممیاں اس زمانے میں سلطنت کے امراء کی بیگمات کی ہو سکتی ہیں۔

ان ممیوں کو ہیرے جواہرات اور دیگر اشیاء مثلاً پیالوں اور سوئیوں کے ساتھ دفنایا گیا۔

پیرو کی وزارت ِ ثقافت کا کہنا ہے کہ اس مقبرے پر کام جاری رہے گا اور چند ماہ کے بعد اس کے نتائج کے بارے میں اعلان کیا جائے گا۔
XS
SM
MD
LG