رسائی کے لنکس

پیرُو نے ماچُو پِیچُو کو سیاحوں کے لیے دوبارہ کھول دیا


ماچُو پِیچُو کا سیاحتی مقام
ماچُو پِیچُو کا سیاحتی مقام

یہاں روزانہ ہزاروں افراد سیر کوجاتے ہیں

لاطینی امریکہ کے ملک پیرو میں اِنکا دور کے مشہور قلعے ماچُو پِیچُو کودو ماہ سے زیادہ عرصے کے بعد سیاحوں کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔ پہاڑ پر واقع قلعے کے کھنڈروں تک جانے والی ریلوے لائین چونکہ سلاب میں بہہ گئى تھی اس لیے اسے سیاحوں کے لیے بند کرنا پڑا تھا۔

امریکی اداکارہ سوسن سیرنڈن نے دوسرے سینکڑوں سیاحوں کے ہمراہ جمعرات کے روز اُس ملک میں سیاحوں کے لیے سب سے زیادہ پُرکشش مقام کی سیر کی۔ اس مقام کو جنوری کے آخر میں شدید بارشوں اور تودے پھسلنے کے اُن واقعات کے بعد بند کردیا گیا تھا، جن کی وجہ سے اُس علاقے تک پہنچنا مشکل ہوگیا تھا۔

خراب موسم کی وجہ سے تقریباً 4000 لوگ علاقے میں پھنس گئے تھے۔ اور کچھ لوگ کئى دنوں تک پھنسے رہے تھے۔ پیرو میں سیلابوں میں کم سے کم پانچ افراد ہلاک بھی ہوئے تھے۔

اس پہاڑی مقام پرروزانہ 1000 سے لے کر 2000 تک سیاح سیر کو پہنچتے ہیں۔ پیرو کے عہدے داروں کا کہنا ہے کہ پچھلے سال آٹھ لاکھ لوگوں نے انکا زمانے کے قلعے کی سیر کی تھی۔ اقوامِ متحدہ کے تعلیمی، سائینسی اور ثقافتی ادارے یو نیسکو نے 1983 ء میں ماچُو پِیچُو کو عالمی ورثے کا مقام قرار دیا تھا۔

XS
SM
MD
LG