فلپائن میں آنے والے شدید زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 43 ہوگئی جب کہ بڑے پیمانے پر مالی نقصان اور بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق پیر کو آنے والے اس زلزلے کی شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز نیگروس جزیرے کے قریب ایک آبنائے تھی۔
حکام کے مطابق زلزلے کے باعث مٹی کا تودہ گرنے سے 29 افراد ہلاک ہوئے جبکہ دیگر لوگ عمارتیں اور گھروں کے منہدم ہونے سے جان کی بازی ہارے۔
جزیرہ نیگروس میں بعد از زلزلہ شدیدجھٹکوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
قریبی ساحلی قصبوں سے بلند سمندری لہریں بھی ٹکرائی ہیں تاہم حکام کا کہنا ہے کہ سونامی کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔