زمین پر کوئی ہلاکت نہ ہونا معجزہ ہے: گورنر سندھ عمران اسماعیل
گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ یہ کسی معجزے سے کم نہیں کہ اتنا بڑا طیارہ زمین پر گرا اور کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔
وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور کے ہمراہ ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ پہلے ہی کرونا کی وجہ سے رمضان اور عید پھیکی پڑ گئی تھیں اب اس حادثے نے غم میں اضافہ کر دیا ہے۔
گورنر سندھ نے بتایا کہ ڈی این اے ٹیم لاہور سے کراچی آ چکی ہے جو اپنا کام کر رہی ہے۔
مکانات اور گاڑیوں کو پہنچے والے نقصان کا ازالہ کریں گے: غلام سرور خان
وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ حادثے میں مکانات اور گاڑیوں کو پہنچنے والے نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا۔
کراچی میں جائے حادثہ کے دورے کے بعد گورنر سندھ کے ہمراہ ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے غلام سرور خان نے کہا کہ تباہ ہونے والے گھروں کی تعمیر و مرمت کا مکمل خرچ حکومت برداشت کرے گی۔
اُن کا کہنا تھا کہ جن لوگوں کی گاڑیاں تباہ ہوئی ہیں، اُن کے نقصان کا بھی ازالہ کیا جائے گا۔
غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے لیے انشورنس کی رقم جو لگ بھگ 50 لاکھ بنتی ہے، جلد از جلد ادا کی جائے گی۔
وزیر ہوا بازی نے کہا کہ حادثے سے متعلق ہر تفصیل کو پارلیمنٹ میں
طیارے کا ملبہ اٹھانے کا کام دوسرے روز بھی جاری
کراچی میں حادثے کا شکار ہونے والے پی آئی اے کے طیارے کا ملبہ اٹھانے کا کام دوسرے روز بھی جاری ہے۔ حادثے میں 97 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے اور لاشوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ مزید بتا رہے ہیں کراچی میں جائے حادثہ پر موجود ہمارے نمائندے محمد ثاقب۔
ہلاک افراد کی شناخت کا عمل جاری
کراچی میں جمعے کو گر کر تباہ ہونے والے طیارے کے حادثے میں ہلاک افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ درجنوں لاشیں کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں واقع ایدھی سرد خانے میں موجود ہیں جہاں سے ہماری نمائندہ سدرہ ڈار تفصیلات بتا رہی ہیں.