رسائی کے لنکس

خواتین کی ایک نئی ویب سائٹ


اس ویب سائٹ پر خواتین کی پسندکے ہر موضوع کے لحاظ سے ڈھیروں تصویریں موجود ہیں ، جن میں فیشن ، گھر کی سجاوٹ ، سیاحت وغیرہ شامل ہیں۔

انٹرنیٹ نے ہماری زندگی بدل کر رکھ دی ہے۔ اب کھانا پکانا ہو یا پھر کوئی چیز خریدنی ہو ، ہر قسم کی معلومات اور آن لائن شاپنگ کی سہولت انٹرنیٹ پر دستیاب ہے۔۔۔ حال ہی میں ایک نئی ویب سائٹ Pinterest بطور ِ خاص خواتین میں مقبولیت حاصل کر رہی ہے۔

اس ویب سائٹ پر خواتین کی پسندکے ہر موضوع کے لحاظ سے ڈھیروں تصویریں موجود ہیں ، جن میں فیشن ، گھر کی سجاوٹ ، سیاحت وغیرہ شامل ہیں۔

گو کہ یہ ویب سائٹ دو سال پہلے شروع کی گئی تھی لیکن پچھلے چند ماہ سے امریکہ میں خواتین میں اس کی مقبولیت میں زبردست اضافہ دیکھا گیا ہے۔اور اسے تیزی سے ترقی کرنے والی چند ویب سائیٹس میں شمار کیا جا رہا ہے ۔

اس ویب سائٹ پر جانے والی ایک خاتون فریسر کہتی ہیں کہ یہ ویب سائٹ استعمال میں آسان ہے۔ آپ اپنی پسند کی تصاویر کو ویب سائٹ پر محفوظ بھی کر سکتے ہیں۔ انہوں نے مختلف موضوعات ، ویڈیوز اور مضامین کے حوالے سے بھی تصاویر اکٹھی کر رکھی ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ اس ویب سائٹ کی وجہ سے اب ان کے لیے کھانا پکانا بھی کوئی مسئلہ نہیں رہا۔
انہوں نے بتایا کہ میں اکثر اپنے شوہر کو اس ویب سائٹ سے مختلف کھانوں کی تصویریں بھیج کر پوچھتی ہوں کہ وہ رات کے کھانے میں کیا کھانا پسند کریں گے؟

ریاست میری لینڈ سے تعلق رکھنے والی ربیکا کولمین مصنفہ ہیں۔ انہوں نے Pinterest کو اپنے نئے ناول ’دی کنگ ڈم آف چائلڈ ہڈ‘کی مارکیٹنگ کے لیے استعمال کیا۔

وہ کہتی ہیں کہ ناول کے بارے میں یہاں معلومات شائع کرنے کے بعد میں نے اپنے ناول کی آن لائن سیل میں ایک واضح فرق محسوس کیا۔

جیمی برنسن گھریلو خاتون ہیں۔ انہوں نے اپنی ایک دوست کے ساتھ مل کر ا س ویب سائٹ پر ایک پراجیکٹ شروع کیا۔جس میں مختلف دستکاریوں کے بارے میں معلومات اور ترکیبیں شائع کی جاتی ہیں۔

جیمی کہتی ہیں کہ لوگ ہمارے بلاگ پراس ویب سائٹ کی وجہ سے آتے ہیں۔ وہ ہمارا بلاگ پڑھتے ہیں اور اسے دوبارہ بھی پوسٹ کرتے ہیں۔

کیا ایسی ویب سائیٹس کی کامیابی دیرپا ثابت ہوسکتی ہے ؟کوئی اس بارے میں ٹھیک سے نہیں بتا سکتا لیکن ویب سائٹ قائم کرنے والوں کا کہنا ہے کہ ویب سائٹ کو وزٹ کرنے والوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے ۔

XS
SM
MD
LG