رسائی کے لنکس

لاہور کے بعد اب کراچی میں بھی میٹرو بس چلے گی


25 کلومیٹر سے زائد فاصلے پر چلنے والی میٹرو بس سروس کا آغاز سرجانی ٹاوٴن سے شروع ہوکر ٹاور پر ختم ہوگا۔ اس سہولت سے ساڑھے تین لاکھ افراد استفادہ کر سکیں گے

وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے لاہور کے بعد اب کراچی کو بھی میٹرو بس کا ’تحفہ‘ دینے کا اعلان کیا ہے۔ جمعرات کو کراچی کے دورے کے موقع پر اُنھوں نے 15ارب روپے کی لاگت سے شروع کئے جانے والے منصوبے’ریپڈ ٹرانسپورٹ سروس‘ کا اعلان بھی کیا۔

سرکاری طور پر اس منصوبے کو ’گرین لائن‘ کا نام دیا گیا ہے۔ منصوبے میں سندھ حکومت کا بھی تعاون شامل ہوگا۔ نواز شریف کے بقول، مذکورہ منصوبہ شہر قائد کے لئے انقلابی ثابت ہوگا۔

سرکاری طور پر جاری کردہ تفصیلات کے مطابق 25 کلومیٹر سے زائد فاصلے پر چلنے والی میٹرو بس سروس کا آغاز سرجانی ٹاوٴن سے شروع ہوکر ٹاور پر ختم ہوگا۔

بتایا جاتا ہے کہ اس سہولت سے ساڑھے تین لاکھ افراد کو فائدہ پہنچے گا۔

وزیراعظم نے کہا ہے کہ منصوبے پر ہنگامی بنیادوں پر کام شروع ہوگا۔

علاوہ ازیں، وزیراعظم نے کراچی سے لاہور تک جانے والے موٹر وے کی تعمیر کے لئے بھی نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کو 55 ارب روپے جاری کرنے کی تصدیق کی۔

انھوں نے کہا ہے کہ اس منصوبے پر بھی جلد کام کا آغاز ہوجائے گا۔

XS
SM
MD
LG