کراچی —
وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے بدھ کو حکومت کی اتحادی جماعت عوامی نیشنل پارٹی کے صدر اسفند یار ولی سے ٹیلیفون کے ذریعے ملک کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیراعظم اور اسفند یار ولی نے بات چیت کے دوران اتفاق کیا کہ ملک میں رائج جمہوری نظام میں کوئی بھی رکاوٹ ناقابل قبول ہوگی۔
مقامی میڈیا کے مطابق ٹیلیفونک گفتگو میں اسفند یار ولی نے وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کو بتایا کہ اتحادی جماعت ہونے کے ناتے ان کا مقصد ملک میں مستحکم جمہوریت کا قیام ہے، جس کے لئے اتحادی حکومت کی حمایت جاری رکھی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے جمہوری نظام میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ کو قبول نہیں کیا جائےگا۔
واضح رہے کہ متحدہ قومی موومنٹ اور تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کے اشتراک سے 14 جنوری کو موجودہ نظام کے خلاف ہونے والے "سفر انقلاب" لانگ مارچ سے قبل وزیراعظم نے سیاسی قائدین سے رابطے تیز کردیے ہیں۔