افغانستان کے مشرقی صوبہ پکتیکا میں ایک پولیس اہلکار نے فائرنگ کر کے اپنے ہی نو ساتھیوں کو ہلاک کر دیا۔
صوبائی گورنر کے ترجمان نے کہا ہے کہ یہ واقعہ یایا خیل ضلع میں پیش آیا اور اس علاقے سے جمعہ کو حملے کے بعد دو پولیس اہلکاروں کو تحویل میں لیا گیا ہے جب کہ تین افسران لاپتہ ہیں۔ انھوں نے کہا کہ یہ واضح نہیں کہ تحویل میں لیے گئے اہلکار ان ہلاکتوں میں ملوث ہیں یا نہیں۔
صوبائی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور نے اپنے ساتھیوں پر اس وقت فائرنگ کی جب وہ سو رہے تھے۔