رسائی کے لنکس

فرانس: فسادات سے متاثرہ شہر میں پولیس تعینات


ہر کے متاثرہ ضلع میں ہونے والی ہنگامہ آرائی کے دوران میں فسادیوں نے کئی گاڑیوں اور ایک اسکول اور نوجوانوں کے مرکز سمیت کئی عمارات کو بھی نذرِ آتش کردیا تھا۔

فرانس کے شمالی شہر آمینز میں رواں ہفتے ہونے والے فسادات کے بعد امن وامان کی بحالی کے لیے پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ شہر کے متاثرہ ضلع میں ہونے والی ہنگامہ آرائی کے دوران میں فسادیوں نے کئی گاڑیوں اور ایک اسکول اور نوجوانوں کے مرکز سمیت کئی عمارات کو بھی نذرِ آتش کردیا تھا۔

علاقے میں ہونے والی ہنگامہ آرائی میں 16 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔

ہنگامہ آرائی کاآغاز اتوار کو ایک نوجوان کے تدفین کے جلوس سے ہوا تھا جو ٹریفک حادثے میں ہلاک ہوگیا تھا۔

اطلاعات کے مطابق پولیس کی جانب سے شناختی دستاویزات جانچنے کی کوشش پر جلوس میں شریک افراد مشتعل ہو کر ہنگامہ آرائی پر اتر آئے۔

واضح رہے کہ شہر کے مذکورہ علاقے میں بے روزگاری عروج پر ہے اور نوجوانوں میں بے روزگاری کی شرح 60 فی صد تک جاپہنچی ہے۔ پولیس اور علاقہ مکینوں کے درمیان کشیدگی بھی معمول کی بات ہے۔
XS
SM
MD
LG