رسائی کے لنکس

اسٹینڈ بائی معاہدے کا دوسرا جائزہ؛ آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان مذاکرات کا آغاز

آئی ایم ایف کا مشن اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ (SBA) کا دوسرا جائزہ لینے کے لیے ان دنوں پاکستان میں ہے۔ جمعرات کو وفد نے وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سمیت دیگر حکام سے ملاقات کی۔

12:21 14.3.2024

سینیٹ کی 48 نشستوں پر انتخابات کا شیڈول جاری

الیکشن کمیشن نے سینیٹ کے ریٹائر ہونے والے 48 اراکین کی نشستوں پر انتخابات کا باضابطہ طور شیڈول جاری کردیا ہے۔

شیڈول کے مطابق سینیٹ کی خالی ہونے والی نشستوں کے لیے 15 سے 16 مارچ تک نامزدگی فارم جمع کرائے جا سکیں گے جب کہ 19 مارچ تک نامزدگی فارمز کی اسکروٹنی کی جائے گی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق نامزدگی فارم منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 21 مارچ تک داخل کی جا سکیں گی اور ٹربیونلز اپیلوں پر 25 مارچ تک فیصلے سنائیں گے۔

واضح رہے کہ سینیٹ کی 48 نشستوں پر دو اپریل کو پولنگ ہو گی۔ ان نشستوں میں اسلام آباد کی دو نشستیں شامل ہیں جس کے لیے قومی اسمبلی کے اراکین ووٹ ڈالیں گے۔

صوبہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں 11، 11 نشستوں پر متعلقہ اسمبلیوں میں پولنگ ہوگی جب کہ صوبہ پنجاب اور سندھ میں 12،12 نشستوں پر انتخابات ہوں گے۔

12:13 14.3.2024

سندھ حکومت کا چیئرمین ارسا کی تعیناتی کے نوٹی فکیشن کی واپسی کا مطالبہ

حکومتِ سندھ نے وزیر اعظم شہباز شریف سے انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) کے چیئرمین کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

صوبائی حکومت کے مطابق ارسا چیئرمین کی تعیناتی واٹر اکارڈ اور ارسا ایکٹ کی خلاف ورزی ہے۔ وزیرِ آبپاشی سندھ کا کہنا ہے کہ ارسا کا چیئرمین صوبوں کا ممبر یا وفاق کا نمائندہ ہوتا ہے، کوئی باہر کا شخص چیئرمین نہیں بن سکتا۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے گریڈ 22 کے ریٹائرڈ افسر ظفر محمود کو 12 مارچ کو ارسا کا نیا چئیرمین تعینات کیا تھا۔

12:08 14.3.2024

سینیٹ کی چھ خالی نشستوں پر ضمنی انتخاب

پاکستان کے ایوانِ بالا (سینیٹ) کے مختلف اراکین کے رکنِ قومی اسمبلی یا رکنِ صوبائی اسمبلی منتخب ہونے کے بعد خالی ہونے والی چھ نشستوں پر آج انتخاب ہو رہا ہے۔

اسلام آباد سے ایک، سندھ سے دو اور بلوچستان سے تین خالی نشستوں پر ضمنی انتخاب کے لیے متعلقہ اسمبلیوں میں پولنگ کا عمل صبح نو بجے سے شام چار بجے تک جاری رہے گا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر یوسف رضا گیلانی کے رکنِ قومی اسمبلی منتخب ہونے کے بعد سینیٹ کی خالی ہونے والی نشست پر آج قومی اسمبلی میں پولنگ ہو گی۔ اس وقت تک قومی اسمبلی کے 311 اراکین بطور رکن حلف لے چکے ہیں جو ووٹ کا حق استعمال کر پائیں گے۔

اسلام آباد سے سینیٹ کی نشست کے لیے حکومتی اتحاد کے امیدوار یوسف رضا گیلانی اور سنی اتحاد کونسل کے امیدوار الیاس مہربان کے درمیان مقابلہ ہے۔

مزید پڑھیے

XS
SM
MD
LG