رسائی کے لنکس

فائل فوٹو
فائل فوٹو

توشہ خانہ ریفرنس: عمران خان کی نااہلی کا تفصیلی فیصلہ جاری

13:48 17.10.2022

ممنوعہ فنڈنگ کیس؛ عمران خان کی عبوری ضمانت 31 اکتوبر تک منظور

ممنوعہ فنڈنگ کیس میں تحریکِ انصاف کے سربراہ اور سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست 31 اکتوبر تک منظور کر لی گئی ہے۔

عدالت نے عمران خان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کرتے ہوئے ایک لاکھ روپے کے مچلکوں عوض 31 اکتوبر تک عبوری ضمانت منظور کی ہے۔

13:43 17.10.2022

ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ضمانت: عمران خان پیشی کے لیے عدالت پہنچ گئے

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیرِ اعظم عمران خان ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر عدالت میں پیش ہو گئے ہیں۔

عمران خان کے عدالت پہنچنے پر سیشن جج سینٹرل نے ضمانت کی درخواست پر سماعت شروع کی۔

خیال رہے کہ اسی کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے منگل 18 اکتوبر تک ان کی حفاظتی ضمانت منظور کی تھی۔

عدالت نے کہا تھا کہ اس معاملے پر متعلقہ عدالت سے رجوع کیا جائے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی تحقیقاری ادارے (ایف آئی اے) کو گرفتاری سے روکتے ہوئے ضمانت قبل از گرفتاری منظور کی تھی۔

22:00 16.10.2022

عمران خان پشاور سے کامیاب، پیپلزپارٹی ملتان میں آگے: غٰیر حتمی نتائج

غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان نے عوامی نیشنل پارٹی کے غلام احمد بلور کو شکست دے دی ہے۔ عمران خان نے 59972 جب کہ غؒلام احمد بلور 34 ہزار 724 ووٹ لے سکے۔

ملتان کے حلقہ این اے 157 میں 185 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے علی موسیٰ گیلانی 69365 ووٹ لے کر آگے جب کہ اُن کے مدِمقابل مہربانو قریشی 52273 ووٹ لے کر پیچھے ہیں۔

20:40 16.10.2022

کراچی کے حلقہ این اے 237 میں عمران خان کے مخالف اُمیدوار کی برتری

کراچی کے حلقہ این اے 237 ملیر میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے 131 پولنگ اسٹیشن کے نتائج کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے اُمیدوار عبدالحکیم بلوچ 17347 ووٹ لے کر آگے ہیں۔ عمران خان نے 14884 ووٹ حاصل کیے ہیں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG