رسائی کے لنکس

فائل فوٹو
فائل فوٹو

توشہ خانہ ریفرنس: عمران خان کی نااہلی کا تفصیلی فیصلہ جاری

09:47 31.8.2022

عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس میں متوقع پیشی، پولیس کا خصوصی سیکیورٹی پلان تشکیل

سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت آج ہو گی۔ اس سلسلے میں پولیس نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے اطراف سیکیورٹی کا خصوصی پلان تشکیل دیا ہے۔

عمران خان پر خاتون جج زیبا چوہدری کو دھمکانے کا مبینہ الزام ہے جس پر انہیں توہین عدالت کیس کا سامنا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ اس کیس کی سماعت کرے گا۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق عمران خان کی متوقع پیشی کے موقع پر عدالت کے احاطے میں صرف اسلام آباد ہائی کورٹ سے اجازت نامہ حاصل کرنے والے افراد کو ہی داخلے کی اجازت ہو گی۔

عمران خان نے اظہارِ وجوہ کے نوٹس کا جواب دے دیا

عمران خان نے توہین عدالت کیس میں پیش ہونے سے قبل اظہارِ وجوہ کے نوٹس کا تحریری جواب اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرادیا ہے۔ اپنے تحریری جواب میں انہوں نے خاتون جج زیبا چوہدری سے متعلق اپنے متنازع الفاظ واپس لینے پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔

عمران خان نےوکیل حامد خان کے توسط سے منگل کو عدالت میں بیان جمع کرایا تھا۔ تاہم انہوں نےاظہارِ وجوہ کے نوٹس پر معافی نہیں مانگی ۔

جواب میں کہا گیا ہے کہ رجسٹرار ماتحت عدلیہ کے جج کے ریفرنس کے بغیر توہین عدالت کی کارروائی کا اختیار نہیں رکھتا۔''آپ سب شرم کریں'' کے الفاظ کسی اور انداز میں ادا کیے گئے تھے، جسے رجسٹرار نے توہین آمیز سمجھا ہے۔

جواب میں کہا گیا ہے کہ ریلی سے خطاب میں اگر اس طرح کے الفاظ ادا ہوئے جو عدالت کو نامناسب لگے تو وہ اپنے ان الفاظ کو واپس لینے کے لیے تیار ہیں۔ البتہ ان کی نیت توہینِ عدالت کی نہیں تھی ، اس لیے اظہارِ وجوہ کا نوٹس واپس لیا جائے۔

عمران خان نے جواب میں کہا ہے کہ انہیں غلط فہمی ہوئی تھی اور وہ سمجھے تھے کہ زیبا چوہدری جوڈیشل افسر نہیں بلکہ ایگزیکٹو سول مجسٹریٹ ہیں جو وفاقی حکومت کی ہدایات پر کام کر رہی ہیں۔

سابق وزیرِاعظم کے مطابق انہوں نے توہین عدالت نہیں کی ہے بلکہ ان کی تقریر کو سیاق و سباق سے ہٹ کر لیا گیا ہے۔رجسٹرار نے صرف چند الفاظ نوٹ کیے۔

ان کے بقول یہ بیان میڈیا میں ایسے رپورٹ ہوا جیسے وہ قانون اپنے ہاتھ میں لینے کا ارادہ رکھتے ہیں جب کہ انہوں نے پوری زندگی قانون اور آئین کی پابندی کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جس اخبار کا حوالہ دیا گیا ہے وہ میرا سب سے بڑا ناقد ہے۔

عمران خان نے اپنے جواب میں کہا کہ اس جواب کو عارضی سمجھا جائے کیوں کہ ماتحت عدالت کا ریکارڈ نہیں مل سکا، اس لیے محدود معلومات کی بنیاد پر جواب تیار کیا ہے۔

12:56 31.8.2022

جس پیمانے پر ن لیگ کو تولا گیا, کیا وہ عمران خان پر لاگو ہوتا ہے؟ احسن اقبال

مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ توہین عدالت کے جس پیمانے پر ان کی جماعت کو تولا گیا اور دنیا عزیز، طلال چوہدری اور نہال ہاشمی کو سزا دی گئی وہ پیمانہ عمران خان پر بھی لاگو ہوتا ہے یا نہیں۔

انہوں نے ایک ٹویٹ میں سوال کیا کہ عمران خان بھی قانون کے سامنے جواب دہ ہیں یا قانون انہیں جواب دہ ہے؟

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ خاتون جج کو دھمکیاں دے کر کیا عمران خان بچ نکلیں گے۔

14:13 31.8.2022

اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر کی تازہ ترین صورتِ حال

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان توہین عدالت کیس میں آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہو رہے ہیں۔

عمران خان نے عدالت میں جمع کرائے گئے اپنے تحریری جواب میں خاتون جج کے خلاف استعمال کیے گئے اپنے الفاظ واپس لینے کی پیشکش کی ہے۔

تاہم انہوں نے معافی نہیں مانگی ہے۔ اس توہین عدالت کیس کے بارے میں مزید تفصیل بتا رہے ہیں اسلام آباد سے عاصم علی رانا اس فیس بک لائیو میں۔

14:21 31.8.2022

عمران خان بنی گالہ سے اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب روانہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے لیے بنی گالہ سے روانہ ہوگئے ہیں۔

عمران خان بنی گالہ سے سخت سیکیورٹی حصار میں روانہ ہوئے اور ان کے قافلے میں پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار بھی موجود ہیں۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے توہین عدالت کیس میں عمران خان کو آج ذاتی حیثیت میں طلب کیا ہے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG