رسائی کے لنکس

’پوری رات اسلام آباد میں تھا، ان کو نہیں ملا‘؛ وزیرِ اعلیٰ گنڈاپور کی اسمبلی اجلاس میں اچانک آمد

خیبر پختونخوا کے وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈا پور صوبائی اسمبلی کے جاری اجلاس میں اچانک پہنچ گئے ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق علی امین گنڈا پور گزشتہ روز سے لاپتا تھے۔

14:32

حکومتِ پاکستان نے پشتون تحفظ موومنٹ پر پابندی عائد کردی

پی ٹی ایم کے سربراہ کو متعدد بار گرفتار کیا جا چکا ہے۔ (فائل فوٹو)
پی ٹی ایم کے سربراہ کو متعدد بار گرفتار کیا جا چکا ہے۔ (فائل فوٹو)

پاکستان کی وفاقی حکومت نے پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) پر پابندی عائد کر دی ہے۔

وفاقی وزارتِ داخلہ نے پی ٹی ایم پر پابندی عائد کرنے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

سرکاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی ایم ملک ایسی مخصوص سرگرمیوں میں ملوث ہے جو ملک میں امن و امان اور سیکیورٹی کے لیے خطرہ کا باعث ہیں۔

وزارتِ داخلہ کے مطابق وفاقی حکومت نے انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 میں حاصل اختیارات کے تحت پی ٹی ایم پر پابندی عائد کردی ہے۔

13:43

علی امین گنڈا پور روپوش ہیں؛ گورنر خیبرپختونخوا کا دعویٰ

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نےدعویٰ کیا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈا پور خود روپوش ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ صوبے کی امن و امان کی صورتِ حال بہت خراب ہے۔ ماضی میں پیپلزپارٹی نے بد امنی کی وجہ سے بلوچستان میں اپنی صوبائی حکومت میں گورنر راج لگایا تھا۔

انہوں نے کہا کہ امن و امان کی صورتِ حال کے پیشِ نظر گورنر راج لگانا وفاق کا اختیار ہے۔

13:37

وزیرِاعلیٰ کے پی پولیس یا کسی اور ادارے کی حراست میں نہیں: محسن نقوی

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا ہماری حراست میں نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پور کو پولیس یا کسی اور ادارے نے حراست میں نہیں لیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پور کے پی ہاؤس سے فرار ہوگئے تھے۔ ہم انہیں تلاش کر رہے ہیں۔

13:30

سیاسی جماعت کے تشدد کے باعث ہیڈ کانسٹیبل کی موت ہوئی: اسلام آباد پولیس کا الزام

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

اسلام آباد پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے احتجاج میں ایک پولیس اہل کار ہلاک ہوگیا ہے۔

ترجمان پولیس نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ ہیڈ کانسٹیبل عبدالحمید شاہ کو اغوا کرکے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

بیان کے مطابق بعدازاں اہلکار کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG