رسائی کے لنکس

’پوری رات اسلام آباد میں تھا، ان کو نہیں ملا‘؛ وزیرِ اعلیٰ گنڈاپور کی اسمبلی اجلاس میں اچانک آمد

خیبر پختونخوا کے وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈا پور صوبائی اسمبلی کے جاری اجلاس میں اچانک پہنچ گئے ہیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق علی امین گنڈا پور گزشتہ روز سے لاپتا تھے۔

16:38 6.10.2024

احتجاج میں 878 افراد گرفتار کیا گیا، ان میں 120 افغان شہری ہیں: آئی جی اسلام آباد

پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی پولیس کے انسپکٹر جنرل (آئی جی) سید علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ پر تشدد احتجاج کرنے والے افراد کے خلاف 10 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

اسلام آباد میں اتوار کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے آئی جی سید علی ناصر رضوی کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے وزیرِ اعلیٰ کی قیادت میں اسلام آباد پر دھاوا بولا گیا۔

احتجاج میں گرفتار افراد کی تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 878 مظاہرین کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ان کا دعویٰ تھا کہ گرفتار افراد میں 120 افغان شہری ہیں۔ ان پر فارن نیشنل ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مظاہرین کی جانب سے پولیس پر فائرنگ کی گئی ہے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ اس احتجاج میں خیبر پختونخوا پولیس کے اہلکاروں کو استعمال کیا گیا۔ گرفتار افراد میں کے پی پولیس کے 8 اہلکار شامل ہیں۔

16:43 6.10.2024

اسلام آباد پولیس کی وزیرِ اعلیٰ کی تحویل میں ہونے کی تردید

اسلام آباد کی پولیس کے انسپکٹر جنرل (آئی جی) سید علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور پولیس کی حراست میں نہیں ہیں اور نہ ہی وہ کسی اور سیکیورٹی ادارے کی تحویل میں ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آئی جی سید علی ناصر رضوی کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس تخریب کاری اور مظاہروں کی قیادت کی اور اس کی منصوبہ بندی کی۔

19:36 6.10.2024

سیاسی مخالفین کو پاکستان کی معیشت میں بہتری ہضم نہیں ہورہی: شہباز شریف

پاکستان کے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کسی کو معیشت کے حوالے سے عدم استحکام پیدا نہیں کرنے دیں گے۔ آنے والے دنوں میں پاکستان میں ہونے والی بین الاقوامی تقاریب معمول کے مطابق ہوں گی۔

ان کا کہنا ہے کہ سیاسی مخالفین کو پاکستان کی معیشت میں بہتری ہضم نہیں ہو رہی۔ دنیا پاکستان کی معاشی پالیسیوں کی معترف ہے۔ سیاسی مخالف پاکستان کی ترقی میں رخنہ ڈالنا چاہتے ہیں۔

وزیرِ اعظم ہاؤس سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے شہباز شریف سے ملاقات کی اور انہیں اسلام آباد کی تازہ ترین صورتِ حال پر بریفنگ دی ہے۔

19:46 6.10.2024

وزیرِ اعلی کی گمشدگی پر بلایا گیا خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس شروع

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

خیبرپختو نخوا کی صوبائی اسمبلی کا اجلاس پانچ گھنٹے تاخیر سے شروع ہوگیا ہے۔

وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈا پور کی مبینہ گمشدگی پر خیبرپختونخوا کی صوبائی اسمبلی کا ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا تھا۔

اجلاس کے ایجنڈے میں وزیر اعلیٰ کے ’لاپتا‘ ہونے اور اسلام آباد کے کے پی ہاؤس میں پولیس اور رینجرز کے داخلے پر بحث شامل ہے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG