رسائی کے لنکس

پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی، فائل فوٹو
پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی، فائل فوٹو

حکومت کی پی ٹی آئی کو سنگجانی میں ریلی کرنے کی اجازت کی پیش کش

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے پی ٹی آئی کو سنگجانی میں ریلی کی جگہ دینے کی پیش کش کی ہے اور کہا ہے اگر وہ وہاں کے لیے درخواست دیتے ہیں تو انہیں انتظامیہ اجازت دے دے گی۔

08:13 25.11.2024

پاکستان میں گزشتہ روز پیش آنے والے واقعات جاننے کے لیے یہاں کلک کیجیے۔

08:19 25.11.2024

امریکہ کی مختلف ریاستوں میں احتجاج

تحریکِ انصاف کے جیل میں قید رہنما عمران خان کی طرف سے 24 نومبر کو ملک کے اندر اور بیرون ممالک احتجاج کی کال پر کئی یورپی ممالک کے شہروں کی طرح امریکہ کی مختلف ریاستوں میں پی ٹی آئی کے حامیوں نے مظاہرے کیے۔

امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی سمیت ریاست نیویارک، نیو جرزی، ٹیکساس، ایلی نوائے اور ریاست کیلی فورنیا میں احتجاج کیا گیا۔

احتجاج میں شریک افراد نے پاکستان کے اندر انسانی حقوق ،جمہوری مینڈیٹ کے احترام اور سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ۔

08:24 25.11.2024

پی ٹی آئی اعلان کے مطابق 24 نومبر کو ڈی چوک پر احتجاج نہ کرسکی

تحریکِ انصاف کے حامی اعلان کے مطابق 24 نومبر کو اسلام آباد کے ڈی چوک میں احتجاج کے لیے نہیں پہنچ سکے۔

پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے مطابق وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی قیادت میں احتجاج میں شریک ہونے کے لیے قافلہ راستے میں ہے۔

تحریکِ انصاف کے مطابق حکومتی رکاوٹوں کے باعث کئی علاقوں سے اس کے قافلوں کو اسلام آباد پہنچنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

مختلف مقامات پر پی ٹی آئی کے کارکنان اور پولیس آمنے سامنے آئے ہیں اور کئی شہروں میں کارکنان اور پولیس کے درمیان آنکھ مچولی جاری رہی۔

ادھر پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا کے مطابق احتجاج کی کال پر بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں نے برطانیہ، امریکہ، جاپان، اٹلی اور دیگر ممالک میں بھی عمران خان کی رہائی کے لیے مظاہرے کیے ہیں۔

08:26 25.11.2024

لاہور میں احتجاج کے پیشِ نظر بند کیے گئے راستے کھلنا شروع

پنجاب کی حکومت نے لاہور میں تحریکِ انصاف کے احتجاج کے پیشِ نظر بند کیے گئے راستے کھولنا شروع کر دیے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق داتا دربار کی جانب سے آزادی فلائی اوور جانے والا راستہ کھول دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ناصر باغ سے آزادی فلائی اوور کی جانب جانے والے راستے پر تعینات سیکیورٹی اہلکاروں کی نفری بھی واپس روانہ ہوگئی ہے۔

پی ٹی آئی نے 24 نومبر کو عمران خان کی کال پر اسلام آباد میں احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے۔ تاہم لاہور میں کسی مقام پر مظاہرین یا کسی اجتماع کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG