رسائی کے لنکس

فائل فوٹو
فائل فوٹو

تحریکِ انصاف کا احتجاج منسوخ، آئندہ کا لائحہ عمل جلد جاری کرنے کا اعلان

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ صورتِ حال کنٹرول میں ہے اور اگلا دن نئی سوچ کے ساتھ طلوع ہو گا۔ میں پی ٹی آئی سے کہتا ہوں کہ اب بس بھی کریں، کب تک ایسا ہوتا رہے گا۔

17:52 26.11.2024

عمران خان کے اگلے احکامات تک ڈی چوک سے آگے نہیں جائیں گے: علی امین گنڈا پور

وزیرِ اعلٰی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ عمران خان کے اگلے احکامات تک ڈی چوک سے آگے نہیں جائیں گے۔

کمپلیکس چوک پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ڈی چوک سے آگے جانے کا نہیں کہا، عمران خان نے ہمیشہ پُرامن رہنے کا درس دیا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ڈی چوک سے آگے کا علاقہ جہاں عمران خان نے جانا کا نہیں کہا ہم نے اس کی حفاظت کرنی ہے۔

علی امین گنڈا پور نے الزام لگایا کہ ہمارے پُرامن احتجاج میں ایسےغلط لوگ شامل کرائے جائیں گے جو پُرامن ماحَول کو خرابِ کرنے کی کوشش کرے گے ۔ ہم پرامن دھرنا دیں گے۔

17:42 26.11.2024

عمران خان کی جلد رہائی کے لیے پراُمید ہیں: بیرسٹر گوہر خان

تحریکِ انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان کا کہنا ہے کہ حکومت معصوم شہریوں پر فائرنگ کا سلسلہ روکے۔ اُن کا کہنا تھا کہ وہ پی ٹی آئی کے ورکرز سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ پرامن انداز میں اپنی جدوجہد جاری رکھیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہم پراُمید ہیں کہ عمران خان بہت جلد جیل سے باہر ہوں گے۔

17:40 26.11.2024

رینجرز کے خلاف سوشل میڈیا پر منفی پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے: ترجمان رینجرز

پاکستان رینجرز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر رینجرز کے خلاف منفی پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے۔

ایک بیان میں ترجمان کا کہنا تھا کہ کہا جا رہا ہے کہ رینجرز اہلکار سیکیورٹی فورسز کی تیز رفتاری سے ہلاک ہوئے۔ حالاں کہ یہ اہلکار شرپسندوں کے حملے میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثے میں رینجرز کے تین اہلکار ہلاک ہوئے جب کہ چوتھے کی حالت تشویش ناک ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں نائیک محمد رمضان، سپاہی گلفام خان، سپاہی شاہنواز شامل ہیں جب کہ سپاہی آصف کی حالت تشویش ناک ہے۔

17:27 26.11.2024

رینجرز نے پی ٹی آئی کارکنوں کو ڈی چوک سے پیچھے دھکیل دیا

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG