رسائی کے لنکس

شیخ حسینہ کی کابینہ کے وزرا کی گرفتاریوں اور بیرونِ ملک جانے کی اطلاعات

بنگلہ دیش کی فوج میں کئی اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں جب کہ دوسری جانب سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے بھارت سے شیخ حسینہ کی حوالگی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

20:06 6.8.2024

بنگلہ دیش میں معاشی استحکام کی کوششوں کی حمایت کریں گے: آئی ایم ایف

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش اور اس کی عوام کے ساتھ ہیں۔

آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش میں معاشی استحکام اور ترقی کے لیے کی جانے والی کوششوں کی حمایت کی جائے گی۔

مالیاتی ادارے نے جنوری 2023 میں بنگلہ دیش کے لیے 4.3 ارب ڈالر کا پروگرام منظور کیا تھا۔

شیخ حسینہ کی استعفے کے بعد پیدا ہونے والے حالات پر اپنے ردِ عمل میں آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش میں جانی نقصان افسوس ناک ہے۔

20:01 6.8.2024

19:59 6.8.2024

بھارت شیخ حسینہ کو گرفتار کرکے بنگلہ دیش کے حوالے کرے: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن

بنگلہ دیش کی سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر اے ایم محبوب الدین خاکان نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سابق وزیرِ اعظم شیخ حسینہ اور ان کی بہن کو گرفتار کرکے بنگلہ دیش کے حوالے کرے۔

محبوب الدین کا کہنا ہے کہ ہم بھارت کے عوام کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں۔ شیخ حسینہ اور ان کی بہن شیخ ریحانہ فرار ہو کر بھارت گئی ہیں۔ شیخ حسینہ بنگلہ دیش میں کئی لوگوں کی موت کی ذمے دار ہیں اس لیے بھارت انہیں گرفتار کرکے وطن واپس بھیجے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ شیخ حسینہ کی حکومت کے مقرر کردہ اٹارنی جنرل، اینٹی کرپشن کمیشن کے حکام اور نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن ارکان ایک ہفتے کے اندر مستعفی ہوجائیں۔

19:54 6.8.2024

ڈھاکہ میں سرکاری املاک اور عمارتوں میں توڑ پھوڑ

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG